ڈل جھیل کی خستہ حالی پر مبنی رئیس رشید واتھوری کے گیت نے 0

ڈل جھیل کی خستہ حالی پر مبنی رئیس رشید واتھوری کے گیت نے

اننت نیشنل یونیورسٹی کے TEDx ہال میں مچائی دھوم

ندائے کشمیر

سرینگر/29 اپریل/ شافیہ گلفام
وادی کے معروف فنکار اور ماہر فوک تھیٹر رئیس رشید واتھوری نے اننت نیشنل یونیورسٹی TEDx کے MP ہال میں ڈل جھیل کی خستہ حالی پر مبنی گانا پیش کرکے دھوم مچادی۔رئیس واتھوری کی پراثر آواز نے شہرہ آفاق جھیل ڈل کی پریشان کن حالات کو اس طرح بیان کیا کہ ہال میں بیٹھے سامعین جزباتی ہوگئے۔رئیس واتھوری نے اپنے گیت میں آلودگی کے فوری خاتمے، پالیتھین کا خاتمہ اور پائیدار زندگی گزارنے کی واپسی کے مطالبے کو بہترین انداز میں بیان کیا ہے۔رئیس رشید واتھوری ایک تھیٹر اور ثقافتی کارکن کے علاوہ ایک ایسا فنکار ہےجس کا مقصد فن، ثقافت اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ آج کے اہم مسائل کو آواز دیکر رئیس حکام اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام انجام دیتا ہے۔ اپنی ماہرانہ صلاحیت سے رئیس اپنے لوگوں کی روح، جدوجہد اور خوابوں کو وسیع تر سامعین تک لے جاتا ہے۔ ورثہ، ماحول اور شناخت کے بارے میں بات چیت کو جنم دیتا ہے۔ رئیس رشید واتھوری فالحال اننت نیشنل یونیورسٹی میں بحیثیت فنکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں