ندائے کشمیر /تنہا ایاز/
پلوامہ/محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے چرسو اونتی پورہ میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر۔ تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ زون میں انٹرل زونل لیول کھیل سرگرمیاں شد و مد سے جاری ہے۔محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے سالانہ کھیلوں کے کلینڈر کے تحت زونل ایجوکیشن افس اونتی پورہ کی طرف سے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ 29 اپریل کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں طلباء و طالبات نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اختتامی تقریب پر احسان الحق پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول چرسو اونتی پورہ نے اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد کرنے پر زونل ایجوکیشن افس اونتی پورہ کی ستائش کی۔اس موقع پر محترمہ ریحانہ اختر پرنسپل ایچ ایس ایس چرسو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا پورا تعاون فراہم کرکے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا۔انڈر 19 میں ایچ ایس ایس ہاری پاریگام نے جیت درج کی جبکہ انڈر 14 میں یو پی ایس کانجی ناگ نے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے اخر پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا
0

