دفعہ370منسوخی کیخلاف عرضیوں کی فوری شنوائی 97

دفعہ370منسوخی کیخلاف عرضیوں کی فوری شنوائی

عدالت عظمیٰ میں عوامی اتحاد کی درخواست
ہم نے سپریم کورٹ میں جلد سے جلد عرضداشتوں کی شنوائی کا مطالبہ کیا :عمر عبداللہ
سرینگر؍8،نومبر ؍ ؍ دفعہ370کی منسوخی کے خلاف سپر یم کورٹ آف انڈیا یعنی عدالت عظمیٰ میں دائر عرضیوں کی فوری شنوائی کے حوالے سے اب عوامی اتحاد نے بھی ایک در خواست دی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے سوموار کے روزبتایا کہ گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد نے سپریم کورٹ میں دفعہ370منسوخی کیخلاف دائر عرضداشتوں کی فوری شنوائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا’حالیہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کے مطابق ہم نے سپریم کورٹ میں جلد سے جلد اْن عرضداشتوں کی شنوائی کا مطالبہ کیا ہے جو5اگست2019کے فیصلوں کیخلاف دائر کی گئی ہیں‘۔واضح رہے کہ جموں کشمیر پیپلز کانفرنس نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں 5اگست2019کے فیصلوں کی جلد شنوائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد اْن مین اسٹریم سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک فورم ہے جودفعہ370کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہے۔سپریم کورٹ آف انڈیا میں دفعہ370کی منسوخی کے خلاف کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں ،جن پر سماعت طویل عرصے سے نہیں ہورہی ہے ۔5اگست 2019کو مرکزی حکومت نے غیر معمولی فیصلے کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرکے دو مرکزی زیر انتظام خطوں میں منقسم کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں