ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں تعزیتی میٹنگ کا انعقاد 0

ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں تعزیتی میٹنگ کا انعقاد

پہلگام واقعے میں جان بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار۔

تنہا ایاز
پلوامہ// ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں آج ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران پہلگام حملے میں مارے گئے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور یکجیتی کا اظہار کیا گیا اور واقعے کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوٹ کمپلیکس پلوامہ میں پہلگام حملے میں جان بحق ہوئے افراد کی یاد میں ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔یہ تعزیتی میٹنگ ڈسٹرکٹ پرنسپل اینڈ سیشن جج پلوامہ ملک شبیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔تعزیتی میٹنگ میں سیکریٹری ڈی ایل ایس اے مدثر فاروق، جوڈیشل افسران ایل اے ڈی سیز کئی وکلا اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کا عملہ موجود تھا۔اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پہلگام حملے میں جان بحق ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی سخت الظاظ میں مذمت کی۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کے سیکریٹری نے جان بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے عملے نے متاثرین کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔دیگر وکلا نے بھی دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں