کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھا جا سکتا ہے/مقررین
پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
منشیات سے صرف تباہی و بربادی ہی اتی ہے،منشیات کے خاتمے کے لیے سماج کے ہر طبقے کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مقررین نے ٹاون ہال پلوامہ میں نشہ مکت بھارت ابھیان بیدرای پروگرام پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق نشہ مکت بھارت ابھیان کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے ٹاؤن ہال میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ضلع انتظامیہ نے یہ پروگرام محکمہ سوشل ویلفیئر،میونسپل کمیٹی پلوامہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر پلوامہ و دیگر محکموں کے تعاون و اشتراک سے منعقد کیا۔تقریب میں میونسپل کونسل پلوامہ کے ایگزیکٹو آفیسر ولی محمد وانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں جمو کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کے چیئرمین غمگین مجید،ٹریڈ یونین لیڈران، سوشل ویلفیئر اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے علاوہ سماج کے مختلف طبقوں نے شمولیت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نشیلی ادویات اور منشیات کے بڑھتے رجحان کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور نئی پود کے مستقبل کو بچانے کے لیے سماج کے ہر فراد کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایگزیکٹو افسر میونسپل کونسل پلوامہ والی محمد نے کہا کہ پلوامہ کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی نے سوشل ویلفیئر اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن سے مل کر کئی پروگرام منعقد کیے۔انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنے کے لیے ان پر کڑی نظر رکھیں۔تقریب میں نامور سوشل ورکر غمگین مجید نے منشیات مخالف غزل پیش کر کے سامعین سے داد حاصل کی۔اس پلوامہ نوجوان ٹریڈ یونین لیڈر فیروز احمد منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے سے بہت حد تک نوجوانوں کو منشیات کی وبا سے دور رکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اس وبا سے دور رکھنے کے لیے سکولوں اور کالجوں میں بڑے پیمانے پر سیمینار اور بیداری پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن پلوامہ کی جانب سے ایک کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس دوران نوجوان فنکاروں نے ڈرامہ کے ذریعے منشیات کے مضر اثرات سے شرکا کو آگاہ کیا۔

