کلچرل اکیڈمی اور اندر کلچرل فورم کے اشتراک سے ڈگری کالج سمبل میں ادبی تقریب 0

کلچرل اکیڈمی اور اندر کلچرل فورم کے اشتراک سے ڈگری کالج سمبل میں ادبی تقریب

تقریب میں سیلم یوسف کے شعری مجموعہ”کر پھولہ سحر”کی رسمِ رونمائی اور مشاعرے کا ہوا اہتمام

سمبل/ 12 اپریل/ شافیہ گلفام

گورنمنٹ ڈگری کالج سمبل میں کلچرل اکیڈمی اور اندر کلچرل فورم سمبل سوناواری کے باہمی اشتراک سے ایک پروقار ادبی تقریب کا اہتمام ہوا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کی سعادت قاری سجاد احمد کو حاصل ہوئی اور اس کے فوراً بعد نعت رسول مقبول ﷺ اقرا زہراءنے پیش کیا۔تقریب دونشستو پر مشتمل تھی۔پہلی نشست کی صدارت پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ ان کے ساتھ ایوان صدارت میں آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے سابقہ سربراہ سید ہمایوں قیصر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سمبل ڈاکٹر شبینہ اقبال،فیاض تلگامی،پروفیسر شادرمضان، ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ،نثار نسیم اور صاحب کتاب سلیم یوسف موجود رہے۔ اس نشست میں معروف شاعر سلیم یوسف کے پہلے شعری مجموعہ “کرپھولہ سحر” کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔کتاب پر ڈاکٹر ارشد ملک نے مکالہ پڑھا جبکہ ایوان میں موجود مقررین نے کتاب پر تبصرہ پیش کرتے ہوئے سلیم یوسف کو مبارک باد پیش کی۔۔تقریب کی دوسری نشست میں پروفیسر آشنا کی صدارت میں ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوا جس کئی ممتاز شعراء اور شاعرات نے شرکت کی۔تقریب میں معروف ہدایت کار اور ادکارہ فرحت صدیقی کو تھیٹر، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور پرفارمنگ آرٹ کی دنیا میں ان کی بہترین خدمات کے عوض فورم کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شبینہ اقبال کو بھی تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات انجام دینے اور کشمیری زبان کو فروغ دینے کے عوض فورم کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کی نظامت معروف اداکار اور قلم کار گلفام بارجی نے انجام دی۔ واضح رہے کہ اس ادبی تقریب کو منعقد کرنے میں ڈگری کالج سمبل کے کشمیری شعبہ کا تعاون بھی حاصل تھا۔تقریب میں کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے علاوہ طلباء اور کئی ادیب، قلم کار اور شاعروں نے خاصی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر شوقین سونمی نے تمام مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں