NZCCاور کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے فوک فیسٹول جاری 0

NZCCاور کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے فوک فیسٹول جاری

بائزہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں کئی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

بجبہاڑہ/ جمیل انصاری/ناتھ زون کلچرل سینٹر پٹیالہ اور جموں و کشمیرکلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے جاری ’’وراثت‘‘ فوک فیسٹول کے دوسرے روز آج گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول بجبہاڑہ میں کئی تھیٹر سے وابستہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے آغاز میں کلچرل اکیڈیمی شعبہ کشمیری کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے مہمانوں اور حاضرین کا والہانہ استقبال کیا اور فوک فیسٹول کے بارے میں جانکاری پیش کی۔ فیسٹول میں نارتھ زون کلچرل سنٹر پٹیالہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر رویندر کمار شرما، شری جرنیل سنگھ اور NZCCکے ایڈمنسٹریٹیو آفیسربوپندر سوپٹ اور پرنسپل گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول بجبہارہ محمد اقبال گنائی خاص طور پر تقریب میں شریک تھے۔ محمد اقبال گنائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کلچرل اکیڈیمی اور این زڈ سی سی کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ہماری ہائرسکینڈری میں اس طرح کے ثقافتی اور ادبی پروگرام منعقد ہونے چاہیے جس کے لئے ہم ہر وقت پیش پیش رہیں گے۔فوک فیسٹول میں بابا نصیب الدین غازی دمبالی ڈانس سنٹر اکنگام اننت ناگ نے ’’دمبالی ڈانس ‘‘ پیش کرکے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی۔عزیز فوک بھگت تھیٹر آرہ ہامہ ہلر کوکرناگ سے وابستہ فنکاروں نے ’’شکار گاہ ‘‘ پاتھر پیش کیا۔جبکہ سلطان بھگت تھیڑ گنڈی پورہ دیوسر کولگام کے فنکاروں نے فوک ڈراما ’’اندر ژوٗر ‘‘ پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب کے دوران ہائر سیکنڈری سکول کے طلباء انزر فیاض، دانش بلال اورآذان سجاد نے کشمیری نغمے پیش کرکے طلباء کو محظوظ کیا۔تقریب میں سکول کے طلباء کے علاوہ اساتذہ، کلچرل اکیڈیمی کا عملہ اور ضلع بھر کے تھیٹر سے وابستہ فنکارں نے شرکت کی۔یاد رہے فیسٹول کاڈی نیٹر شاہ جہاں احمدکی نگرانی میں یہ فیسٹول منعقد کئے جارہے ہیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے پیش کئے ۔ تقریب کے اختتام پر NZCCکے ایڈیشنل ڈائریکٹر رویندر کمار شرمانے بلخصوص پرنسپل محمد اقبال گنائی اور حاضرین و ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں