Mehjoor day 0

شاعر کشمیر مہجور کی 73 ویں برسی پر پلوامہ میں بڑی تقریب منعقد

شاعروں،ادیبوں اور قلمکاروں کی جانب سے شاندار خراج عقیدت۔

تنہا ایاز
پلوامہ// شاعر کشمیر مہجور کی 73 ویں برسی کے موقعے پر وادی میں کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں مہجور کے آبائی ضلع پلوامہ میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی جانب سے سب سے بڑی تقریب مہجور میموریل بائز اسیکنڈری سکول پلوامہ میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے فرائض اے سی ڈی پلوامہ پیرزادہ فرحت نے انجام دئے۔تقریب اساتذہ، سکول میں زیر تعلیم طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ کئی نامور شاعروں،ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق یوم مہجور کے حوالے سے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ پلوامہ،جموں و کشمیر مہجور فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے مہجور میموریل بائز اسیکنڈری سکول پلوامہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے نامور شعراء، ادیبوں اور مختلف مکتب ہائے فکر کے افراد نے شرکت کرکے شاعر کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اے سی ڈی پلوامہ پیرزادہ فرحت تقریب کے مہمان خصوصی اور مہجور فاؤنڈیشن کے سربراہ پیرزادہ ابدال مہجور مہمان زی وقار تھے۔ تقریب کے اغاز میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن افیسر پلوامہ وجیزہ مشتاق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔نظامت کے فرائض پلوامہ کے نوجوان صحافی میر نذیر نے انجام دئے۔ایون صدارت میں چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ جی،معروف براڈ کاسٹر شمشاد کرالہ واری،ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین فراز، پرنسپل عبدالحمید، ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے چیئرمین شمس سلیم،جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد اور شکیل ازاد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اے سی ڈی پلوامہ پیرزادہ فرحت نے شاعر کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہجور نے اپنی شاعری میں بدی کا راستہ چھوڑ کر نیکی کا راستہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہجور نے اپنی شاعری میں حب الوطنی بھائی چارے رواداری اور یکجہتی کا درس دیا ہے۔ تقریب کے دوران شاعروں اور قلمکاروں نے مہجور کی زندگی اور کارناموں پر کئی مقالے پیش کئیے۔تقریب سے پیرزادہ ابدال مہجور،شمشاد کرالہ واری،رشید راشد اور مہجور میموریل بائز اسیکنڈری سکول کے پرنسپل عبدالحمید نے بھی خطاب کیا۔دیگر مقررین نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو علم و ادب کی طرف مائل کرنا چاہے۔اس موقع پر ایک شاندار محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے کی۔مشاعرے میں شعراء کی ایک بڑی نے شمولیت کر کے شاعر کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں غلام محمد دلشاد، شمس سلیم، شاکر فاروق، تاج النساء، سحرش نور،محمد اکبر درد باز،عاجز کشمیری،محمد یوسف دلدار،شکیل ازاد،جی ایم نوسوز،سبحان شوقین، ایوب جاوید،روف جان،عبدالرشید صدیقی،غمگین مجید،غلام حسن رحمانی،فاروق فدا، مشتاق کولگامی،نثار منظور،عبدالرحمن میر،شیخ گلزار اور شیخ امان کے علاوہ دیگر شعراء قابل ذکر ہیں۔تقریب کے اخر پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن پلوامہ،مہجور فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے شاعروں،ادیبوں اور قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں