عالمی یوم صحت کی مناسبت سے پلوامہ میں تقریب کا انعقاد 0

عالمی یوم صحت کی مناسبت سے پلوامہ میں تقریب کا انعقاد

چیف میڈیکل آفس اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کا باہمی اشتراک

پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/

عالمی یوم صحت کی مناسبت ضلع پلوامہ میں چیف میڈیکل آفس پلوامہ اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کے باہمی اشتراک سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کے سکریٹری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس پروگرام کا مقصد صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ہر سال 7 اپریل کو منایا جاتا ہے تاکہ صحت کی اہمیت اور معیار زندگی کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔ضلع پلوامہ میں عالمی یوم صحت کے دن پر چیف میڈکل آفس اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے تعاون سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں عائشہ ورکروں اور ہیلتھ سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کے سیکرٹری مدثر فاروق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پلوامہ ڈاکٹر جاوید احمد ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر وریندر سنگھ ،ڈی ایل ایس اے ریسورس پرسن ایڈوکیٹ سمیر، معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سے وابستہ عاشق حسین کے علاوہ دیگر کئی افراد نے شمولیت کی۔تقریب کے دوران مقررین نے عالمی یوم صحت کی اہمیت پر کھل کر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کے سیکرٹری مدثر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا پر زور دیا ہے کہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر جاوید احمد نے صحت مند رہنے کے لیے کئی مفید مشورے دئے۔ایڈوکیٹ سمیر احمد نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قانون کے حوالے سے جانکاری فراہم کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ سے وابستہ عاشق حسین کے علاوہ دیگر افراد نے ضلع ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے متعلق کئی سوالات پوچھے جن کا موقع پر ہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے معقول جواب بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں