کلچرل اکیڈمی نے ثقافتی مرکز بڈگام کے اشتراک سے کیا تھا تقاریب کا اہتمام
سرینگر/ 5 اپریل/ شافیہ گلفام
ترقی پسند شاعر عبدالاحد آزاد کی 77ویں برسی کے موقع پر جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز اور ثقافتی مرکز بڈگام کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ مڈل اسکول خانپور بڈگام میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری حاجی علی محمد کو حاصل ہوئی جبکہ غلام حسین شبنم نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کیا۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر عبدالرحمٰن سکندر نے کی جبکہ ZEO معراج الدین شاہ تقریب میں خاص مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ تقریب میں مرکزی اوقاف کمیٹی کے چئیرمین اعجاز احمد خان نے مہمان زی وقار کی حیثیت سے شمولیت کی جبکہ اسکول کی ہیڈ مسٹرس سعیدہ نسرین ایوان میں بحیثیت میزبان شامل ہوئیں۔ تقریب میں عبدالرحمٰن سکندر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سمیر محی الدین، محمد اشرف، جاوید احمد ڑار اور ڈاکٹر شبنم رفیق نے عبدالاحد آزاد کی زندگی اور ان کے ادبی کارناموں پر مقالات پیش کئے۔ جبکہ انجنیئر لطیف احمد میر، پیر محی الدین، نظیر احمد، غلام نبی، یاسین رومان، سید مشکور، محمد ارسلان، طیبہ جان، طاہر سلطان، یسر جان، عبدالرشید کاٹھواری، رضیہ بشیر، محمد یوسف، واحد حسین ڑار، عبدالقیوم شیخ، گورمیت سنگھ، نریندر کمار نریش کمار، تبسم آراء، فردوسہ اختر، سریہ مسعودی، اعجاز احمد مغلو، نثار احمد وانی، مظفر محی الدین اور سجاد حسین بٹ نے عبدالاحد آزاد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میں معروف گلوکار سید ظہور نے کلام آزاد پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔ تقریب میں ZEO معراج الدین شاہ اور اعجاز احمد خان کو عبدالاحد آزاد 2025 اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ مرکز کی جانب سے تقریباً پندرہ اسکولی بچوں کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا تقریب کی نظامت اکیڈمی کی جانب سے ڈاکٹر شبنم رفیق نے انجام دی اس بیچ ZEO معراج الدین شاہ نے سیکریٹری جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز ہرویندرکور اور ایڈیشنل سیکریٹری عدیل سلیم کا شکریہ ادا کیا۔ادھر کے پی ایم ہائر سیکنڈری اسکول قوئل مقام بانڈے پورہ میں میں عبدالاحد آزاد کی 77ویں برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام ہوا جس کی صدارت اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت شان نے کی۔تقریب میں بدرالدین، سجاد احمد، محمد شفیع تانترے،محمد صدیق، فاروق احمد، غلام حسین، رفیق احمد، اشفاق احمد، ارشادِ احمد اور احسان احمد کے علاوہ کئی اسکولی بچوں نے عبدالاحد آزاد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران مرکز کے صدر عبدالرحمٰن سکندر نے کے زعماء، گورنمنٹ مڈل اسکول خانپور کے سبھی اسٹاف ممبران اور ہائر سیکنڈری اسکول کوئل مقام بانڈے پورہ کے اسٹاف ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
