باغ میں لاکھوں پھول توجہ کا مرکز، لوگوں کی بڑی تعداد نے باغ کی سیر کی
پلوامہ/ تنہا ایاز/ڈی زیڈ نیوز/ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پلوامہ میں ٹیولپ گارڈن عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ پہلے روز مختلف سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے باغ کی سیر کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ دودھ کی پیداوار، زعفران ،سیب کے باغات، بادام، سبزی، دھان کی پیداوار میں کافی مشہور ہے۔ایشیا کا سب سے سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن سرینگر میں ہے اسی کے طرز پر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی ایک چھوٹا سا ٹیولپ گارڈن تیار کیا گیا ہے جس کو ضلع انتظامیہ نے بدھ کو عوام کیلئے کھول دیا ہے۔پلوامہ کا یہ ٹیولپ گارڈن آج لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔بونورہ کے مقام پر قائم اس باغ میں ایک لاکھ کے مختلف قسم کے پھول موجود ہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد اس باغ کو دیکھنے کے لیے بونورہ کا دورہ کررہی ہے۔پلوامہ میں ٹیولپ گارڈن بنانے پر عوام کا بھی رد عمل سامنے آرہا ہے یہاں کے لوگوں نے اس پہل کا خیر مقدم کیا ہے ۔نامور ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے ضلع انتظامیہ کی اس پہل کیلئے ستائش کی۔ نمائندے تنہا ایاز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ماہر ماحولیات ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ پلوامہ میں ایسے بہت سارے خوبصورت مقامات ہیں اگر محکمہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے تو ضلع پلوامہ کے خوبصورت مقامات بھی سیاحوں کے توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔ جس سے یہاں کے بےروزگار نوجوانوں کو بھی روزگار حاصل ہو سکتا ہے۔

