محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ضلع بڈگام میں نشہ مکھت بھارت ابھیان کے تحت 0

محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ضلع بڈگام میں نشہ مکھت بھارت ابھیان کے تحت

نکڑ ناٹک کے زریعے عام لوگوں میں بیداری مہم کا اہتمام

بڈگام/ یکم مارچ/ شافیہ گلفام

ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس بڈگام نے نشہ مکھت بھارت ابھیان کے تحت عام لوگوں میں بیداری مہم کا اہتمام کیا۔اس مہم کے تحت منشیات کے استعمال کے خلاف لوگوں کو نکڑ ناٹک کے زریعے آگاہی دی گئی۔اس مہم میں مقامی فنکاروں جیسے بشیر کوتر، جوزیہ میر، ہلال خان، شبیر حکاک اور تلکل آرٹس اینڈ میڈیا کلیکٹو سے وابستہ فنکاروں کے ساتھ مل کر ضلع بڈگام کے عوام کو منشیات کی استعمال اور اس کے برے اثرات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ان نکڑ ناٹکوں کے زریعے یہ بات زور دیکر کہی گئی کہ نوجوان معاشرے کی طاقت ہیں اور منشیات کے استعمال کے خلاف ہمیی ایک ساتھ ہوکر جنگ لڑنی ہے تب جا کے ہم معاشرے کو منشیات کی اس بدعت سے صاف و پاک رکھنے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان نکڑ ناٹکوں کو ضلع بڈگام کے مختلف مقامات پر کھیلا گیا جن میں بدرن،نصراللہ پورہ، کرالپورہ اور بڈگام ٹاؤن قابل ذکر ہیں۔ ضلع بڈگام کے عوام نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بڈگام عبیدالخضر کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے امید جتائی کہ آنے والے وقت میں بھی مزکورہ محکمہ اس طرح کے عوام دوست پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں