ایس پی کالج کے بعد ٹائیگورہال میں "ACT" کی شاندار پرفارمنس 0

ایس پی کالج کے بعد ٹائیگورہال میں “ACT” کی شاندار پرفارمنس

ماڈرن تھیٹر میں ڈرامہ’پاگل کون’سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، مشتاق علی احمد خان

سرینگر/ 28 فروری/ شافیہ گلفام

ایس پی کالج کے بعد ایکٹ”ACT”سے وابستہ فنکاروں نے زاہد حسین کا لکھا اور مشتاق علی احمد خان کی ہدایت میں اردو اسٹیج ڈرامہ’پاگل کون’ سرینگر کے ٹائیگورہال میں کھیل کر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کے لئےحاضرین نے اداکاروں اور ڈرامہ کے ہدایت کار کی خوب سراہنا کی۔ ACT نامی تھیٹر گروپ جس کے سربراہ مشتاق علی احمد خان ہے آنے والے کل کے لئے بہتر سوچ لیکر آگے آیا ہے اور بقول تھیٹر سربراہ ان کا مقصد ماڈرن تھیٹر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو تھیٹر کی طرف راغب کرنا ہے جس کے لئے ایکٹرز کریٹو تھیٹر کا نام تبدیل کرکے ‘ACT ‘ for a Better Tomorrow رکھا گیا ہے۔ مشتاق علی نے مزید کہاکہ یہ ڈرامہ تھیٹر کی طاقت کا ثبوت ہے اور ہم مستقبل میں بھی اپنے ڈرامہ شائقین کے ساتھ اس کا اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ‘پاگل کون’ ماڈرن تھیٹر میں ایک نئی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سبق آموز ڈرامہ کی کہانی انسانی حالات زندگی پر مبنی ہے۔ عبدالباسط،صہیب لطیف،ارجمند اندرابی اور عاقب حلیم نے اپنی بہترین اداکاری سے حاضرین کے دل جیت لئے میک کا کام گل جاوید خان اور برکت علی نے انجام دیا۔تقریب مت کمانڈنٹ گیارہ بٹالین سکیورٹی ایس ایس پی نگہت امان،آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے سابقہ سربراہ سید ہمایوں قیصر، گلزار احمد گنائی،شوقیہ قریشی،محجبین نبی,پروفیسر شوکت شفیع کے علاوہ کئی معروف تھیٹر شخصیات اور شائقین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں