جموں/ندائے کشمیر/
جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لانگویجز کے بینر تلے جموں میں 2روزہ پہاڑی ادبی اور ثقافتی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔ کے اہل سہگل ہال میں منعقدہ کانفرنس میں محفل مشاعرہ، محفل افسانہ، محفل مقالہ، محفل موسیقی، ڈرامہ کی نشستوں کے ساتھ ساتھ دو اہم کتابوں کا اجراءبھی کیاگیا۔کانفرنس کے دوسرے روز کی پہلی نشست میںممبر اسمبلی تھنہ منڈی مظفر اقبال خان مہمان ِ خصوصی کے طور شامل ہوئے۔ ایوان ِ صدارت میں کلچرل اکیڈمی کی سیکریٹری ہرویندر کور، سابقہ سیکرٹری پہاڑی مشاورتی بورڈ شوکت علی کاظمی،ایس ایس پی رشید بھٹ، معروف پہاڑی لیڈر جماعت علی شاہین اور کلچرل افسر وپہاڑی ایڈیٹر محمد ایوب میر نعیم (کرنائی) بھی موجود تھے۔اس نشست میں نظامت کے فرائض ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ نے انجام دیئے۔معروف گلوکار ماسٹر کرتار چند، شیر سنگھ ، وسیم انجم اور مذمل شاہ نازکی نے موسیقی سے سامعین کو محظوظ کیا۔خطبہ استقبالیہ سیکریٹری اکیڈمی ہرویندر کور جبکہ توصیفی خطبہ ایوب میر نے پیش کیا جس میں انہوں نے اکیڈمی کے پہاڑی شعبہ کی کارکردگی کو اُجاگر کیا۔ مہمان خصوصی نے پہاڑی زبان وادب کو فروغ دینے کے لئے اِس نوعیت کے مجالس کے انعقاد کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اکیڈمی سے متعلق جڑے مسائل کو ایوان میں بھی اُجاگر کرنے کا یقین دلایا۔ افتتاحی نشست کے بعد محفل موسیقی کی نشست ہوئی جس میں ماسٹر کرتار چند اُن کے ساتھیوں، اشفاق احمد میراُن کے ساتھیوں، پرویز ملک نے پہاڑی موسیقی کی کئی آئٹم پیش کیں۔طبلہ پرپربھات بالی اوربانسری پرا راکیش بسوترہ تھے جنہوں نے زبردست سماں باندھا۔دوسرے دن کی سب سے اہم نشست محفل مشاعرہ تھی جس میں بیس کے قریب شعراءنے اپنا تازہ پہاڑی کلام پیش کیا۔اِس نشست کی صدارت بزرگ شاعر وادیب رشید قمرنے کی۔ ایس ایس پی رشید بھٹ مہمان ِ خصوصی اور شیخ آزاد احمد آزاد مہمان ِ ذی وقار تھے۔ اس نشست کی نظامت کے فرائض معروف شاعر، ادیب اور سنیئرپرنسپل انور خان نے انجام دی۔ شعراءحضرات میں رشید قمر، شیخ آزاد احمد آزاد کے علاوہ کے ۔ ڈی۔ مینی، پرویز مانوس، شیخ ظہور، سوامی انتر نیرو،پرویز اقبال ملک،انور خان، بشیراحمد لوہار، محمود طاہر،صدیق احمد صدیقی، ڈاکٹر عارف اقبال ملک، ملک ذاکر خاکی، سمینہ سحر، سید اسحاق تبسم، خالد اعوان راحت،بلال احمد بلال، ذوالفقار راحت شامل تھے۔ آخری نشست میں پاکیزہ کلچرل کلب درہال کے بینر تلے پرویز ملک کی ہدایتکاری میں ’بیٹی تہ ڈاکٹر‘موضوع پر پہاڑی ڈرامہ اسٹیج کیاگیا۔ پہلے روز سابقہ ایم ایل اے راویندر رینہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی ڈی سی ممبر اقبال ملک، سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی اور معروف تاریخ داں اور محقق کے ڈی مینی مہمانان ذی وقار تھے۔ اس دوران اقبال شال کے افسانوی مجموعہ ’تریڑاں‘ اور پرویز مانوس کے پہاڑی ناول ’قبیلہ‘کا اجراءبھی کیاگیا۔ جبکہ ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ، ڈاکٹر عبدالحق نعیمی ،جاوید حقانی اور سلیم بخاری نے مقالات پیش کئے۔ظنفر کھوکھر، سردار رتن سنگھ کنول، اقبال شال اور شیخ آزاد احمد آزاد نے افسانے پیش کئے۔ اس دو روزہ کانفرنس میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اِن میں سابقہ ڈائریکٹر گلزار قریشی، سابقہ ڈپٹی کمشنر غلام احمد خواجہ ، سابقہ پہاڑی مشاورتی بورڈ سیکریٹری ڈاکٹر اکرام ، پروفیسر عبدالرشید منہاس، پروفیسر ڈاکٹرجاوید اقبال، پروفیسر عبدالقیوم، پروفیسر ایم کے وقار، سرور چوہان، ڈی ایس پی منظور الحق کلائیوی، ڈاکٹر شاہ نواز چودھری، اقبال شال، پروفیسر محمد عمران خان، پروفیسر نتن شرما، ڈاکٹر راجیور چاڑک، راکیش کھجوریہ، ڈی ایس پی کرائم آفتاب بخاری، کے اے ایس افسر ناصر خان، پریتی شرما،ڈاکٹر عبدلحق نعیمی، سائمہ قاضی، ایڈووکیٹ مرتضیٰ اکثر، ایڈووکیٹ شیخ الطاف حسین ، گوہر حفیظ وانی، ڈاکٹر کفایت رضوی، ٹریڈ یونین لیڈر بابو حسین ملک، توصیف صابری، مشتاق احمد شال وغیرہ قابل ِ ذکر تھے۔ کانفرنس کا انعقاد اکیڈمی ڈویژنل ہیڈ اور مدیر اعلیٰ شعبہ گوجری ڈاکٹر جاوید راہی کی صدارت میں ہوا جس نے اِس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
0
