ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد 0

ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

مختلف اضلاع سے آیئے کئی شعراء کی شرکت،کشمیری زبان کو فروغ دینے پر زور

پلوامہ/ تنہا ایاز/
ضلع پلوامہ کی معروف ادبی وثقافتی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے میٹنگ اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی شعراء کے علاوہ شوپیان،اننت ناگ اور سرینگر اضلاع کے ادب نوازوں نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران تنظیمی امور سے متعلق کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے سال 2024 کا فائنانشل رپورٹ بھی پیش کیا۔شاعروں اور ادیبوں نے تقریب سے خطاب کرکے کشمیری زبان کو فروغ دینے پر زور دیا۔اس موقع پر ایک محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ایوان صدارت میں شمس سلیم،عبدالرحمان فدا،غلام محمد جنگلناری اور عبدالرشید صدیقی موجود تھے۔مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں بلال کشمیری، روف جان،شاہ اعجاز، غلام محمد دلشاد،آکاش بشیر،اشرف بیگامی،شیخ گلزار،عبدالغنی عاجز،محمد یوسف دلدار،محمد اکبر درد باز،شاکر فاروق،اکرم صدیقی،شمس سلیم،اشرف راوی،غلام محمد جنگلناری،عبدالرحمان فدا،اور عبد رشید صدیقی شامل ہیں۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق پلوامہ کے علاوہ شوپیان سرینگر اور اننت ناگ اضلاع سے آئے ہوئے شعراء نے شرکت کرکے اپنا تازہ کلام پیش کیا۔نظامت کے فرائض اکرم صدیقی نے انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں