گاندربل کا کافی کیفے کلب اہم رول ادا کر رہا ہے
گاندربل/ضلع گاندربل کے عام نوجوانوں میں چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھار نے کے لئے کافی کیفے کلب اہم رول ادا کر رہا ہے۔ ایس آر تھیٹر گاندربل کی جانب سے ضلع گاندربل کے تمام عمر کے فنکاروں اور عام نوجوانوں کے لئے فراہم کردہ اس پلیٹ فارم سے ضلع بھر کے نوجوان اس کافی کیفے کلب کی خوب سراہنا کرتے ہیں۔ کلب میں عام نوجوانوں کو مختلف قسم کے فنکاروں سے بحث و مباحثہ کرنے کا بھر پور موقع مہیا ہوتا ہے اور اس بحث و مباحثے میں تخلیقی صلاحیت رکھنے والے عام نوجوانوں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں اور ان نوجوانوں کو ان کے اندر چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ترکیب دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ایس آر تھیٹر گاندربل نے یہ اقدام ضلع گاندربل کے عام نوجوانوں کی فلاح و بہبودی، منشیات اور دیگر غیر قانونی کاموں سے دور رہنے کے لئے اٹھایا ہے۔یہ بھی بتا دیں کہ اس کافی کیفے کلب میں ہر اتوار کو ہر عمر کے فنکار اور ضلع گاندربل سے وابستہ تخلیقی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کے لئے بحث و مباحثے کا اہتمام ہوتا ہے۔