0

مراز ادبی سنگم کے آفس کیلئے نئی باڈی تشکیل۔

19 جنوری 2025۔
پلوامہ:مراز ادبی سنگم کے صدر اور جنرل سیکرٹری عہدہ کے الیکشن یکم نومبر 2024 کو عمل میں لائے گئے۔ جس میں بالترتیب ڈاکٹر محمد شفیع ایاز اور اظہار مبشر تنظیم کے صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ آج مراز ادبی سنگم کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے تنظیم کے آفس کیلئے نئی باڈی تشکیل دے دی۔
نئی باڈی میں کشمیری زبان کے سرکردہ ادیب، نقاد، شاعر، محقق اور ترجمہ کار رشید سرشار کو تنظیم کا نائب صدر بنایا گیا۔ جواں سال شاعر، محقق اور نقاد مشتاق ضمیر کو تنظیم کا سیکریٹری بنایا گیا۔ مراز ادبی سنگم کے سابقہ صدر غلام نبی ناظر کے فرزند ناصر منور، ٹریجیرر عہدے پر فائز کئے گئے۔ ناصر منور کا شمار کشمیری زبان کے ممتاز شعراء میں کیا جاتا ہے۔ میڈیا سیکریٹری عہدے کیلئے نوجوان شاعر اور ممتاز صحافی رئیس جاں نثار کو تعینات کیا گیا۔
مراز ادبی سنگم کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں سبھی عہدہ داروں نے تنظیم کی بحالی اور پاپرجائی کیلئے دل و جان کام کرنے کا عہد کیا۔ مراز ادبی سنگم کے صدر نے اس بات کا اعلان کیا کہ مراز ادبی سنگم کے ایگزیکٹو کونسل ممبران کا اعلان تنظیم کے سرپرست غلام نبی آتش کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔

(رئیس جاں نثار میڈیا سیکرٹری مراز ادبی سنگم)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں