حقیقی شاعر کسی مسلک یا مذہب کی توہینِ نہیں کرسکتا 0

حقیقی شاعر کسی مسلک یا مذہب کی توہینِ نہیں کرسکتا

نام نہاد شاعر کے زریعۓ ایک خاص مسلک کی توہین ناقابل برداشت، اندر کلچرل فورم

سرینگر/15 جنوری

حال ہی میں سوشل میڈیا پر غیر مہذب الفاظ سے بھرپور ایک ویڈیو وائرل ہوا جس سے ایک خاص مسلک کے جذبات مجروح ہوئے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس سلسلے میں وادی کی معروف ادبی انجمن اندر کلچرل فورم کی ایک ہنگامی میٹنگ فورم کے صدر سلیم یوسف کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں حالیہ ناشائستہ وائرل ویڈیو کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ میٹنگ میں اس بات کو بھی دہرایا گیا کہ حقیقی شاعر کبھی بھی کسی بھی مسلک یا مذہب کی توہینِ نہیں کرسکتا۔ میٹنگ میں مزید کہا گیا کہ ادبی دنیا میں کئی ایسے نام نہاد شاعر شاعری کا لبادہ اوڑھ کر آپسی مسلکی منافرت پھیلانے کی اپنی ناپاک کوششیں کر رہے ہیں اور ان کی ان کوششوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔میٹنگ میں دوسری ادبی انجنوں سے تلقین کی گئی کہ وہ کسی بھی ادبی تقریب میں ان شعراء کو مدعو کریں جن شعراء کو سب سے پہلے قرآن مجید اور دین اسلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب پر دسترس ہو اور ساتھ ہی ساتھ پہلے ان کے کلام کی اچھے سے جانچ پڑتال ہو۔ میٹنگ میں مزکورہ وائرل ویڈیو سے منسوب نام نہاد شاعر کے خلاف پولیس کی بروقت کاروائی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اس شخص کے خلاف سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی گئی تاکہ آئیندہ اس قسم کا کوئی شخص ادب اور مہذب شعراء کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریکی میٹنگ فورم کے نائب صدر پیر ابراہیم سمبلی، سید اسد اللہ صفوی، غلام حسن حسن، عامر ملک، شوقین سونمی، غلام حسین حقنواز اور فورم سے وابستہ دیگر تمام ممبران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں