ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے ملاقی 0

ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے ملاقی

تنہا ایاز

پلوامہ/14جنوری/ضلع پلوامہ کی معروف ادبی و ثقافتی تنظیم ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کا ایک اعلی سطحی وفد ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کے ساتھ ملاقی ہوا۔وفد میں موجود کئی ممبران نے ضلع پلوامہ میں کلچرل ہال تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کو عملانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر موصوف کو آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شاعروں اور ادیبوں کا ایک وفد ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے ملاقی ہوا ۔وفد نے اپنے ادبی پروگراموں کو موصوف کی نوٹس میں لاتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ ادبی ،ثقافتی اور تمدنی اعتبار سے اہمیت کا حامل ضلع تصور کیا جاتا ہے۔یہاں پر شاعر کشمیر مہجور سمیت کئی نامور شخصیات نے جنم لیا ہے۔وفد میں شامل ادیبوں اور شاعروں نے ڈپٹی کمشنر سے کھل کر بات چیت کی اور کہا کہ پلوامہ میں ایک کلچرل ہال تعمیر کرنے کی ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ اور مہجور فاؤنڈیشن کے علاوہ ضلع کے تمام شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں کی دیرینہ مانگ ہے۔وفد میں موجود ممبران نے یہ بات بھی واشگاف انداز میں کہی کہ ادب اور کلچرکو بڑھاوا دینے کے لیے ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کا دست تعاون ہمیشہ شامل حال رہے گا۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے وفدکو یقین دلایا کہ پلوامہ میں کلچرل ہال ضرور تعمیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرنو پلوامہ میں ڈسٹرکٹ لائبریری تعمیر ہو رہی ہے اور فلحال اسی میں ایک بڑا ہال کلچرل ہال کیلئے فراہم کیا جائے گا۔ساتھ ہی ترقیاتی کمشنر نے شعراء کو یہ بھی یقین دلایا کہ کلچرل ہال کیلئے جلد ہی زمین کی نشاندہی عمل میں لاہی جائے گی۔وفد میں جی ایم دلشاد کے علاوہ نامور شاعر اور قلمکار عبدالرحمان فدا، محترمہ تاج النساء ،زرگر عزیز اور عبدالرشید دلبر کے علاوہ دیگر شعراء شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں