پلوامہ کی سماجی کارکن سکینہ جبین سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں
پلوامہ/تنہا ایاز
موجودہ دور میں خواتین ہر شعبے میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ کھیل کا میدان ہو یا شعبہ تعلیم ضلع پلوامہ کی لڑکیاں بھی ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ضلع میں ایسی خواتین بھی ہیں جو سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ سکینہ جبین نامی ایک سماجی کارکنہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں اپنا رول انتہائی جرات مندی اور حوصلہ مندی کے ساتھ نبھا رہی ہیں ۔وہ تعلیم کا شعبہ ہو یا کھیل کا میدان، صحافت ہو یا سیاست ۔خواتین نے ہر شعبے میں میں اپنا لوہا منوالیا ہے ۔جہاں تک جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کا تعلق ہے یہاں کی خواتین کھیلوں کے ساتھ ساتھ عوامی بہبودی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔سکینہ جبین نامی ایک ایسی ہی خاتون جو ضلع پلوامہ سے تعلق رکھتی ہے ایک مثال بن کر ابھر چکی ہے ۔ منشیات مخالف سیمیناروں کے دوران سکینہ جبین کو کئی بار ایواڑوں سے نوازا گیا ہے۔مذکورہ خاتون نے پچھلے دو سالوں سے سماجی کاموں میں گراں قدرخدمات انجام دی ہیں۔سکینہ جبین نے پولیس اور کشمیر پَلس نیوز پورٹل کے زیر اہتمام پلوامہ اور شوپیان میں کئی منشیات مخالف سمیناروں میں حصہ لیا۔آپ نے نہ صرف سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ عورتوں کو ان کے حقوق کے حوالے سے باخبر کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے حوالے سے بھی عوام کو بیدار کیا۔ مذکورہ خاتون سکینہ جبین نے پچھلے ایک دو سال کے دوران جو سماجی خدمات انجام دی اس کی عوامی سطح پر خوب پذیرائی ہو ئی ہے۔مگر ضرورت اس بات کی ہے سکینہ جبین جیسی خواتین کی ریاستی سطح پر بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے تاکہ وہ آگے بھی سماجی اور بہبودی کاموں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔