حالیہ سمینار میں گلفام بارجی کو اعزاز سے نوازے جانے پر 0

حالیہ سمینار میں گلفام بارجی کو اعزاز سے نوازے جانے پر

ادبی حلقوں اور ادبی شخصیات کی مبارکباد

سرینگر/ فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی لکھنؤ یوپی کی سرپرستی میں مہاساگر شکشا سمتی پریاگراج یوپی نے اندر کلچرل فورم سمبل سوناواری کے اشتراک سے حال ہی میں سرینگر کے ٹائیگور ہال میں ایک عظیم الشان سمیناراور اردو مشاعرے کا اہتمام کیا جس میں وادی کے کئی ممتاز عالم دین، ادیب، قلم کار اور شاعر شریک ہوئے۔ یہ سمینارفخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی لکھنؤ کی جانب سے جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہوا تھا اور اس سمینارمیں وادی سے ہی تعلق رکھنے والی کئی ممتاز مزہبی شخصیات کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی گئی اور ان مزہبی شخصیات کو یاد کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سمینارمیں ایک اردو مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں وادی کے کئی معروف شاعروں نے شرکت کی۔ علاہ ازیں سمینارمیں مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے کے عوض کئی علمائے دین، ادبی شخصیات اور صحافیوں کو اعزازات اور اسناد سے نوازا گیا تھا۔ وادی کے معروف قلم کار اور ادکار گلفام بارجی کو بھی سمینارمیں اعزاز اور اسناد سے نوازا گیا جس پر کئی ادبی انجمنوں اور ادبی شخصیات نے گلفام بارجی کو مبارکباد پیش کی جس پر بارجن نے کہا کہ میں ذاتی طور پر فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی لکھنؤ یوپی،مہاساگر شکشا سمتی پریاگراج یوپی اور اندر کلچرل فورم سمبل سوناواری کے علاوہ تمام ادبی انجمنوں اور ادبی شخصیات کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کی تمنا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ یہ عظیم الشان سمیناررواں ماہ کی 4 تاریخ کو سرینگر کے ٹائیگور ہال میں منعقد ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں