پانپور جھڑپ 24گھنٹے بعد اختتام پذیر 108

پانپور جھڑپ 24گھنٹے بعد اختتام پذیر

2جنگجو ،21سالہ نوجوان جاں بحق ،ایک جنگجو کی خود سپردگی ، ایک عام شہری زخمی
سرینگر؍6،نومبر ؍میج پانپور میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان ہوئی خونین معرکہ آرائی 24گھنٹوں کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔اس جھڑپ میں 2جنگجو اور21سالہ طالب علم جاں بحق اور ایک عام شہری زخمی ہوا جبکہ ایک جنگجو نے دوران جھڑپ خود سپردگی کی ۔کشمیر نیو ز سروس کے مطابق میج پانپور میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جمعرات کی شام چھ بجے کے قریب اُس وقت جھڑپ شروع ہوئی ،جب علاقے میں فوج کی50آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے تلاشی کارروائی کے دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی اور گرینیڈ داغے ۔عام شہری جاں بحق :گزشتہ رات ہی طرفن کے مابین گولیوں کے تبادلے میں 2عام شہری جنکی شناخت 21سالہ عابد حمید ولد عبدالحمید اور کفایت احمد ساکنان میج پانپور کے بطور ہوئی ،زخمی ہوئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زخمی دونوں شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات اسپتال میں عابد حمید زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔مذکورہ نوجوان طالب علم ہے اور یہ پڑھائی کیساتھ ساتھ دودھ کی سپلائی بھی کرتا ہے ۔نامہ نگار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا کہ یہ نوجوان اپنی آٹو میں جارہا تھا ،جس دوران یہ جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کے تبادلے کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ تصادم کی جگہ پر جمعرات کی شام زخمی ہونے والے 2 عام شہریوں میں سے ایک سری نگر کے صدر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے، وہیں کفایت احمد سری نگر کے برزلہ علاقے میں قائم ہڈیوں و جوڑوں کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اس دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان گزشتہ24گھنٹوں سے رُک رُک جاری گو لیوں کے تبادلے میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ ایک جنگجو نے خود سپردگی کی ۔جھڑپ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں جمعرات کی شام شروع ہونے والے مسلح تصادم میں ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں ایک نامعلوم جنگجو جاں بحق ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک مقامی جنگجو نے خود سپردگی اختیار کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کے خلاف دن بھر جاری رہنے والے آپریشن کے دوران علاقے میں موجود تیسرے جنگجو اور فورسز کا دوبارہ آمنا سامنا ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ تیسرے جنگجو نے فورسز کو چکمہ دینے کے لئے گائوں میں موجود گھاس کے ڈھیر میں خود کو چھپا لیا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ جب فورسز نے گھاس کے ڈھیروں کو کھنگا لنا شروع کردیا ،تو یہاں موجود تیسرے جنگجو نے دوبارہ فائرنگ شروع کردی اور طرفین کے مابین دوبارہ گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں یہ جنگجو بھی جاں بحق کردیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ میج پانپور کا آپریشن 24گھنٹے کے بعد ختم کردیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن اور تصادم میں2جنگجو جاں بحق ہوئے ،جن میں ایک غیر مقامی اور ایک مقامی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ خود سپردگی کرنے والا جنگجو مقامی ہے ۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق جنگجو کئی جنگجویانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق جنگجوئوں کو شمالی کشمیر میں مخصوص قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا ۔ان کا کہناتھا کہ کووڈ ۔19پروٹوکول کے تحت مقامی جنگجو نوجوان کی آخری رسومات اہلخانہ کی موجودگی میں انجام دئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں