106

جموں میں انٹر نیشنل باڈر پرایک اور لمبی سرنگ دریافت

سرنگ 170کلومیٹر بھارتی حدود کے اندرکھودی گئی
سرینگر؍5،نومبر ؍باڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے جموں کے آر ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد پر170کلو میٹر طویل سرنگ کا پتہ لگایا ہے اسے قبل بھی گزشتہ مہینے کے دوران یہاں ایک اور سرنگ کا پتہ لگایا گیا ہے ۔حکام نے بتایا یہ سرنگ قریب170 میٹر بھارتی حدود کے اندر ہے اور یہ بی ایس ایف کی پنڈی پوسٹ کے نزدیک کھودی گئی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر 170 میٹر طویل سرنگ کا سراغ لگایا ہے۔بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل این ایس جموال کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ قریب170 میٹر بھارتی حدود کے اندر ہے اور یہ بی ایس ایف کی پنڈی پوسٹ کے نزدیک کھودی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سرنگ پاکستانی فوج کی شاہین اور پاسبان چوکیوں سے شروع ہوتی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں اس کو مون سون سیزن میں کھودنا شروع کیا تھا اور ہمارے حدود میں کھودنے سے قبل ہی یہ ڈھہ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں