ائیر پورٹ کے باہر ’’گو بیک کے نعروں اور کالے جھنڈوں ‘‘کا سامنا
سرینگر؍5،نومبر ؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ (پی ڈی پی ) محبوبہ مفتی جمعرات کو گپکار اعلامیہ کی جانب سے جموں میں سات نومبر کو منعقد ہونے والی میٹنگ میں شرکت کے سلسلے میں جموں پہنچ گئی ہے جس دوران انہیں جموں ائیر پورٹ پر’’گوبیک محبوبہ کے نعروں اور کالے جھنڈوں کا سامنا کرنا پڑا ہے‘‘۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی جمعرات کے روز گپکار اعلامیہ کی جانب سے بھٹنڈی جموں میں7نومبر کو منعقد ہونے والی علامہ کی میٹنگ میں شرکت کرنے کی غرض سے جموں پہنچ گئی ہے ۔نمائندے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ اس دوران محبوبہ مفتی جمعرات کو بعد دو پہر جموں ائیر پورٹ پہنچی تو یہاں ائیر پورٹ کے باہر موجود شوسینا کے کئی کارکنان نے ’’گو بیک محبوبہ کے نعرے بلند کئے اور سیاہ جھڑوں کا انہیں سامنا کرنا پڑا ہے‘۔ خیال رہے7نومبر کو بھٹڈی جموں میں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ پر کیا منعقد ہوگا اور عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے صدر اس اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ اجلاس کے شرکاء آرٹیکل 370 کے خاتم کے بعد جموں و کشمیر کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور وخوض کریں گے۔اعلامہ کے ایک نمائندے نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران جموں کی اُس لیڈرشپ کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا ،جس نے دفعہ370اور35(اے) کی منسوخی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔انہوںنے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران آرٹیکل370 کی بحالی کے لئے تحریک کو مستحکم بنانے کے لئے ایک ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ پچھلے سال نئی دہلی کے ذریعہ ہمارے حقوق زبردستی چھین لئے گئے تھے ،ان حقوق کو واپس لانے کے لئے اجتماعی لڑائی کی ضرورت ہے۔ جموں کا اجلاس اس میں ایک کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق رائے اور مہم کو بھی مستحکم کرنے کے سلسلے میں یہ اجلاس سنگ میل ثابت ہو گا ۔یاد رہے کہ این سی ، پی ڈی پی ، پی سی ، اے این سی ،سی پی آئی ایم یوٹی کی چھ سیاسی جماعتوں نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ تشکیل دیا ہے ۔
183
