گاندربل میں بچوں کا 7 روزہ تھیٹر ورکشاپ اختتام پذیر 0

گاندربل میں بچوں کا 7 روزہ تھیٹر ورکشاپ اختتام پذیر

ورکشاپ میں بچوں نے کی بڑھ چڑھ کر شرکت

گاندربل/ 31 دسمبر/ شافیہ گلفام

آزاد ڈرامٹک کلب ریپورہ گاندربل کے اہتمام سے گاندربل میں بچوں کا 7 روزہ تھیٹر ورکشاپ اختتام پذیر ہوا جس میں ضلع گاندربل کے کئی بچوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ضلع میں اپنی نوعیت کے پہلے بچوں کے اس تھیٹر ورکشاپ میں شامل بچوں کو تھیٹر اور اسٹیج ڈراموں سے متعلق پوری جانکاری فراہم کی گئی اور تھیٹر ڈرامہ کو اسٹیج پر کھیلنے کی بہترین انداز میں تربیت دی گئی۔ ورکشاپ کے ورکشاپ کے آرگنائزر عاشق حسین نجار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے اس موسم اور منفی درجہ حرارت میں بچوں کی شرکت نے یہ بات عیاں کی کہ وہ تھیٹر روایات کو زندہ رکھنے میں بہترین رول ادا کرسکتے ہیں اور یہ تب ممکن ہوگا جب وادی کے دیگر تھیٹر گروپ بچوں کےلئے اس قسم کے ورکشاپ منعقد کرنے میں پہل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ 7 روزہ اس ورکشاپ میں ہمیں ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والی کئی معروف تھیٹر شخصیات نے اپنی خدمات بہم رکھی جس کے لئے ہم ان کے بہت ہی مشکور ہیں۔ ان تھیٹر شخصیات میں معروف ہدایت کار، اداکار اور قلم کار غلام رسول لون، معصوم رمضان، معراج الدین بٹ،مشتاق احمد بٹ، ماسٹر عبدالصمد میر، مشتاق احمد ڑار، نثار احمد بٹ، محمد مقبول بٹ، عبدالمجید ڑار اور مشتاق احمد بٹ قابل ذکر ہیں۔انہوں نے اس بات کو بھی دہرایا کہ آنے والے وقت میں بھی کلب اس قسم کے ورکشاپ منعقد کرتا رہے گا۔ورکشاپ کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے بچوں کو اسناد سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں