تربیتی کیمپ کا مقصد بچوں کو ٹھیٹر کی طرف راغب کرنا ہے
گاندربل/ 28 دسمبر/ شافیہ گلفام
ضلع گاندربل میں بچوں کو ٹھیٹر کی طرف راغب کرنے کی ایک اقدام کے تحت آزاد ڈرامٹک کلب ریپورہ گاندربل کے اہتمام سے 7 روزہ تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں ضلع گاندربل کے کئی سارے بچوں کو تھیٹر ڈرامہ کی تربیت دی جارہی ہے۔ کیمپ کے چوتھے روز بچوں کو برف کی سفید چادر پر اوپن ائیر تھیٹر کی تربیت فراہم کی گئی جس کے لئے ان بچوں میں کافی جوش و خروش پایا جارہا تھا۔کیمپ آرگنائزر عاشق حسین نجار نے اس موقع پر اس تربیتی کیمپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں تھیٹر کو زندہ رکھنے اور آگے لیجانے کے لئے بچوں بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ تھیٹر سے متعلق جانکاری فراہم کرنا اور تھیٹر کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے وادی کے تمام تھیٹر گروپس کو آگے آنا چاہئے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آزاد ڈرامٹک کلب ریپورہ گاندربل کی یہ ایک چھوٹی کوشش ہے اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع گاندربل کے معروف اداکا،ہدایت کار اور قلم کار غلام رسول لون کے علاوہ معصوم رمضان، ماسٹر عبدالصمد میر، مشتاق احمد ڑار، نثار احمد بٹ، معراج الدین بٹ، محمد مقبول بٹ، عبدالمجید ڑار اور اشفاق احمد بٹ نے اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔