سوپور/عادل نزیر/30دسمبر/
سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ تھانہ تارزو کی ایک پولیس پارٹی جس کی سربراہی ایس ایچ سجاد احمد ،ایس ڈی پی او سوپور سرفراز بشیر کرہے تھے کی نگرانی میں صوفی حمام میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو زیررجسٹریشن نمبر JK15-4531کو روکا گیا جس میں دو افراد سوار تھے جن کی شناخت ظہور احمد ملہ ولد محمد مقبول ملہ ساکنہ شیر کالونی Bاور محمد شفیع گوجری ولد مرحوم غلام الدین گوجری ساکنہ ننگلی ہتیشاہ کے طور ہوئی۔ دوران تلاشی پولیس پارٹی نے ان کے قبضے سے 2212 گرام ممنوعہ پوست کی بھوسے جیسی مادہ برآمد کر لی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 123/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ تارزو میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سوپور پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات یا کسی دوسرے جرائم سے متعلق معلومات قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ کو دیں یا 112 پر ڈائل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔