پاپا کشتواڑی سینٹرل جیل سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل 171

پاپا کشتواڑی سینٹرل جیل سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل

سرینگر؍5،نومبر ؍سابق سرکار نواز بندوق بردار (اخوانی) غلام محمد لون المعروف پاپا کشتواڑی جمعرات کو اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا۔سابق سرکاری بندوق بردار (اخوانی) پر کئی عام شہریوں کو قتل کرنے کا الزام تھا اور وہ سرینگر کی سینٹرل جیل میں مقید تھے ۔کشمیر نیوز سروس کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معروف سابق سرکار نواز بندوق بردار (اخوانی) غلام محمد لون المعروف پاپا کشتواڑی جمعرات کو زندگی کی اننگ سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔غلام محمد لون عرف پاپا کشتواڑی عرف ممہ لون ساکنہ فرستبل پانپور سینٹرل جیل سرینگرمیں مقید تھا ،جہاں سے اْسے آج علاج و معالجہ کیلئے پولیس اسپتال لایا گیا تھا اور وہ وہاں ہی فوت ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق پاپا کشتواڑی، جو کئی ہلاکتوں کے الزام میں مقید تھا،کچھ عرصہ سے بیمار تھا اور اس کو اکثر طبی معائنے کیلئے لیا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں