شولاپور/آفرین شیخ/: حال ہی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر آفس اور شولاپور ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کمٹھا ناکہ انڈور ہال میں 19 سال سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکول فٹ بال ٹینس مقابلے منعقد ہوئے۔ اس میں ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اسکول کے کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ میں داخلہ لیا اور فائنل میچ میں سینٹ تھامس اسکول کو دو صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ سینٹ تھامس کے خلاف انڈر 19 گرلز فائنل میں پانگل کی لڑکیوں کی ٹیم کو دوسرے مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔ لڑکوں کی فاتح ٹیم میں ایان باغوان، ابو زید ہنّورے، مزمّل پٹیل، عفوان کوٹ کنڈے، عبداللہ پٹیل اور لڑکیوں کی رنر اپ ٹیم میں نکہت باغوان، المیناز شیخ، اقصیٰ باغوان، خدیجہ شیخ اور اسیلہ شیخ شامل تھیں۔مدرسہ ہذا کی اس کامیابی پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، نکہت نلّامندو، محمد علی شیخ، اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین، اور سیف اللہ شیخ، مبارک باغبان وغیرہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ ان دونوں ٹیموں کی رہنمائی ، اسکول کے اسپورٹس ٹیچرز الطاف صدیقی، نوید منشی، اقبال دلال نے کی۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل