ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں قومی لوک عدالت کا انعقاد 0

ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں قومی لوک عدالت کا انعقاد

ضلع بھر میں مختلف نوعیت کے 1225مقدمات اٹھائے گئے.

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں چوتھی قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین نصیر احمد ڈار نے کی.تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے کورٹ کمپلیکس میں آج ایک قومی لوک عدالت منعقد کی گئی جس دوران مختلف نوعیت کے معاملات کو اٹھایا گیا.ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں چوتھی قومی لوک عدالت کا افتتاح پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیر احمد ڈار نے کیا۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کے سیکرٹری مدثر فاروق کی نگرانی میں ضلع ہیڈ کوارٹر کورٹ کمپلیکس میں افتتاحی تقریب صبح 10 بجکر 30 منٹ پر منعقد ہوئی. افتتاحی تقریب میں کئی وکلا اور جوڈیشل افسران نے شرکت کی۔ضلع بھر میں مختلف نوعیت کے 1225مقدمات اٹھائے گئے جن میں سے 570 مقدمات نمٹائے گئے۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق چوتھی قومی لوک عدالت کے سلسلے میں ضلع پلوامہ میں 4 پینچ تشکیل دیئے گئے تھے۔ لوک عدالت کے دوران بینک قرضہ جات کے علاوہ دوسرے معاملات کو لیکر باری رقم جرمانے کے طور پر وصول کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں