آل کشمیر فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین 0

آل کشمیر فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین

شاہ جہاں احمد بھگت کی ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر سے نئی دہلی میں ملاقات

سرینگر/12 دسمبر/ شافیہ گلفام/

کشمیر فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین شاہ جہاں احمد بھگت نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت شری گجندر سنگھ شیخاوت کے ساتھ ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شاہ جہاں احمد بھگت نے مرکزی وزیر کو وادی کے فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی تجاویز وزیر کو پیش کی۔ان تجاویز میں کشمیر میں ساہتیہ اکیڈمی اور سنگیت ناٹک اکیڈمی جیسے باوقار اداروں کی شاخیں قائم کرنا، کشمیری فنکاروں جیسے بھانڈ پأتھر، روایتی موسیقی، دھمبالی، رقص اور تھیٹر کو مزید فروغ دینے کے لئے سالانہ میلوں اور ورکشاپس کا اہتمام کرنا، سینئر فنکاروں کے لئے مستقل روزگار کی فراہمی اور تجربہ کار فنکاروں کے لئے پینشن سکیم کو عمل میں لانا، فنکاروں کی صحت اور اس کی دیکھ بھال اور مالی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ فنکاروں کے لئے فلاحی بورڈ کا قیام عمل میں لانا،کشمیری فنکاروں کے لئے قومی اور بین الاقوامی میلوں میں اپنے علاقے کی نمائندگی کرنے کے مواقع فراہم کرنا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کے منفرد فن پاروں کو وہ پہچان ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے قائم کردہ ہر ثقافتی کمیٹی میں لوک فنکاروں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی آواز کو سامنے لایا جائے اور پالیسیوں اور اقدامات کی تشکیل کے دوران ان کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔وزیر موصوف نے شاہ جہاں احمد بھگت کو یقین دلایا کہ ان تمام تجاویز پر غور کیا جائے گا۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری فیاض احمد راتھر،ساجد حسین اور ڈپٹی چئیرمین منظور احمد شاہ نے بھی وزیر موصوف سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں