ڈی ڈی کئشیر سے نئے سال پروگرام کے لئے ہرسال فنکاروں کے ایک مخصوص گروپ کو بک کیا جاتا ہے 0

ڈی ڈی کئشیر سے نئے سال پروگرام کے لئے ہرسال فنکاروں کے ایک مخصوص گروپ کو بک کیا جاتا ہے

جے اینڈ کے ریڈیو،دوردرشن آرٹسٹ، فری لانس پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کا الزام

سرینگر/10 دسمبر

جے اینڈ کے ریڈیو، دوردرشن آرٹسٹ فری لانس پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک غیر معمولی اجلاس گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ طارق جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر افسوس اور گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ دوردرشن کیندر سرینگر سے نئے سال کے خصوصی پروگرام کے لئے ہر سال فنکاروں کے ایک مخصوص گروپ کو بک کیا جاتا ہے جو دوردرشن سے وابستہ دیگر فنکاروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ایسوسی ایشن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال نئے سال کے اس مخصوص پروگرام کے لئے فنکاروں کے ایک مخصوص گروپ کو بک کرنا پروگرام کے پروڈیوسر اور ان فنکاروں کے درمیان ملی بھگت کا اظہار کرتا ہے جس کی چھان بین کرنے کی ضرورت ہے ایسوسی ایشن نے مزید کہاکہ دوردرشن سے وابستہ فنکار برادری پہلے سے ہی معاشی بدحالی کے شکار ہیں کیونکہ پچھلے 12سالوں سے دوردرشن کا ڈرامہ سیکشن بند پڑا ہواہے۔ ایسوسی ایشن نے دوردرشن کیندر سرینگر کے پروگرام سربراہ اور مزکورہ پروگرام کے پروڈیوسر سے اس طرح کی غیر قانونی عمل کو فوری طور بند کرنے کی مانگ کی ہے اور دیگر فنکار کو اس پروگرام کے لئے بغیر دہرائے بک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایسوسی ایش نے امید جتائی کہ دوردرشن کیندر سرینگر کے اعلیٰ عہدیداران یہ مسئلہ بغیر کسی طوالت کے حل کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔ایسوسی ایشن نے مزید کہاکہ اگر اس عمل کو روکا نہیں گیا تو ایسوسی ایشن مجبوراً آر ٹی آئی دائر کرنے کے لئے تیار ہے اور عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹا نے میں بھی پیچھے نہیں ہٹے گی جس کی تمام تر ذمہ داری دوردرشن کیندر سرینگر کے حکام پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں