ریشی رشید کا لکھا کشمیری اسٹیج ڈرامہ’پأتھر ما فٹہ’ کو حاضرین نے خوب سراہنا
سرینگر/09 دسمبر/شافیہ گلفام
یمبرزل یوتھ کلب برین نشاط کے اہتمام سے زنانہ کالج نواکدل میں ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جس میں کلب سے وابستہ فنکاروں نے ریشی رشید کا لکھا اور خورشید احمد میر کی ہدایت میں کشمیری اسٹیج ڈرامہ “پأتھر ما فٹہ”حاضرین کے روبرو پیش کرکے ان سے خوب داد حاصل کی۔ ڈرامے میں کام کرنے والے نمایاں کرداروں جن میں شہزاد شبیر،میر مشتاق،سید شبیر رضوی،طاہر نجار، فیاض احمد صوفی،شکیل نقاش، محمد امین شیخ،آصف خان، سجاد احمد،فوزیل احمد، شاہد ملک اور خورشید احمد میر قابلِ ذکر ہیں نے اپنی بہترین اداکاری سے سامعین کو محظوظ کیا اور حاضرین نے تمام فنکاروں کی خوب سراہنا کی۔ڈرامہ کے پسمنظر میں جن دیگر فنکاروں نے کام کیا ان میں جاوید کشمیری،شبیر احمد مسگر،عارف احمد میر اور بشارت حسین قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ھدا غلزائی خاص مہمان کی حیثیت سے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ واضح رہے یہ پروگرام منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا سے منظور شدہ تھا۔تقریب میں کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے علاوہ طالبات کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔
