آلودگی کی روک تھام کا قومی دن ٹاؤن ہال کھریو میں سمینار کا انعقاد 0

آلودگی کی روک تھام کا قومی دن ٹاؤن ہال کھریو میں سمینار کا انعقاد

ماحول کو بچانے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانے کی ضرورت/مقررین

پلوامہ/ تنہا ایاز/ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانیکے لیے ہر سال 2 دسمبر کو آلودگی کی پر قابو پانے کا قومی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام میں ماحول کی آلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کر کے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانا ہے۔پیپلز ویلفیئر ٹرسٹ کھریو نے ٹاؤن ہال کھریو پانپور میں ایس آر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے قومی آلودگی سے بچاو کا دن منانے کیلئے ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا جس میں ممبر اسمبلی پانپور اور ریٹائر جسٹس حسنین مسعودی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن کے چیئرمین منظور احمد وانگنو، ماہر تعلیم غلام حسن طالب، ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد،پیپلز ویلفیئر ٹرسٹ کھریو کے چیرمین رئیس احمد،ایڈوکیٹ سجاد احمد،جموں و کشمیر وومنز کمیشن کی چیئر پرسن میڈم سبا بٹ، ڈاکٹر مشتاق احمد، بنکر عادل ایوب، پروفیسر محمد صدیق بارہ مولہ یونیور سٹی، پروفیسر علی محمد ڈار، نامور ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق اور ایڈوکیٹ قصر محمد سلطان کے علاوہ دیگر کئی معتبر ماہرین ماحولیات شخصیات موجود تھے۔تقریب کے آغاز میں پیپلز ویلفیئر ٹرسٹ کھریو کے چیئرمین رئیس احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ایس آر فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر روف الرفیق نے آب ہوا کی عالمی اور ماحول کی تبدیلی سے متعلق بیداری پر زور دیا اور کہاکہ پوری دنیا کو اِس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا درخت ماحول کو آلودگی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمیں چاہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرے۔روف نے مزید کہا کہ میں نے Envronment پر کھریو میں 5 سال تک ریسرچ کیا ہے اور غلام محمد دلشاد سے،1997 میں ماحولیات کے حوالے سے جانکاری حاصل کرتے ہوئے اور نہایت ہی اہم اور نایاب دستاویزات ان سے حاصل کیں جو میرے ریسرچ کے لیے اہم ثابت ہوئی۔روف نے کہا کہ دلشاد نے ماحولیات کے تحفظ پر جو کام کیا ہے اس کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ماہر تعلیم غلام حسن طالب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں اور ندی نالوں، سڑکوں اور جھیلوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں۔ماہر تعلیم نے کہا کہ غلام محمد دلشاد نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے جو خدمات انجام دئے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور وہی ایوارڈ کا اصلی حقدار بھی ہے۔ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے کہاکہ ماحول کو بچانے کیلے سرکار کو سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات ہمارا قیمتی سرمایہ ہے جنگلات اور درختوں سے ہی ہمارا ماحول صاف ستھرا رہتا ہے۔لہذا ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے اور جنگلات کی حفاظت کرنی چاہیے۔سیمنار سے ممبر اسمبلی پانپور جسٹس حسنین مسعودی،پروفیسر محمد صدیق،ڈاکٹر مشتاق احمد،منظور احمد وانگنوں،میڈم سبھا بٹ کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی خطاب کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ پر زور دیا۔اس موقع پر غلام محمد دلشاد اور ماہر تعلیم غلام حسن طالب، نوجوان صحافی مشتاق الاسلام سمیت دیگر شرکاء اور میڈیا سے وابستہ اشخاصں افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں