ہم نے گلشن کےتحفظ کی قسم کھائی ہے
بارہمولہ:آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کھائی پورہ میں ایک پروقار اور شاندار الوداعی تقریب جناب ماسٹر غلام محمد بٹ صاحب ساکنہ بدیپورہ چندیلورہ کے اعزاز میں انعقاد پذیر ہوئی، جس میں اساتذہ کرام کے ساتھ طلبہ و طالبات نے بھی بڑے ولولے اور گرم جوشی کے ساتھ حصہ لیا، اس تقریب میں ادارہ ھاذا کے پرنسپل جناب ظفر اقبال صاحب نے زبردست الفاظ میں جناب بٹ صاحب کی خراج تحسین پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ماسٹر بٹ صاحب نے اپنی جوانی، تجربے، علم اور صلاحیتیں ملت پر قربان کر کے خصوصاً علاقے ٹنگمرگ اور اس کے قرب جوار میں علم دوستی کا پرچار کرتے ہوئے عرصہ دراز سے تشنگان علم کی تشنگی کو دور کرتے رہے ہیں اور اپنی 30 سالہ سروس بطریق احسن مکمل کرنے پر انکو مبارک باد دی،تقریب میں شریک دوسرے اساتذہ کرام نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں جناب بٹ صاحب کو ایک قابل استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایماندار، ملن سار، خوش اخلاق، با کردار اور انسان دوست جیسے صفات سے گنوایا گیا، اور اس دوکھ اور ملال کا بھی اظہار کیا کہ محکمہ تعلیم آج ایک طویل، بے لوث اور مایہ ناز رفاقت سے محروم ہو رہی ہے،آخر میں جناب پرنسپل صاحب نے ماسٹر بٹ صاحب کے حق میں صحت مندی، با ایمان اور پر سکون زندگی کے لئے دعا کی۔
سیرت سے متع کرتے ہیں لوگوں کے دلوں کو
آپ ایسے سکندر ہیں جو لشکر نہیں رکھتے
کہہ رہی ہیں درد میں ڈوبی فضائیں الوداع
چار سو چھائی اشکوں کی گھٹائیں الوداع
ظلمت شب میں ہمیشہ تو جلے مثل چراغ
چھونے پائیں مت کبھی تجھ کو ہوائیں الوداع
دیکھ کس چاہت سے لب بستہ ہیں سب تیرے لئے
ساتھ لے جانا یہ اپنوں کی دعائیں الوداع
