انسینٹو فوسٹر فاؤنڈیشن کا گرینڈ نعت مقابلہ- کشمیر چیپٹر 1 0

انسینٹو فوسٹر فاؤنڈیشن کا گرینڈ نعت مقابلہ- کشمیر چیپٹر 1

سید عبید

بڈگام، جموں و کشمیر – 24 نومبر 2024: انسیٹو فوسٹر فاؤنڈیشن (IFF) نے کامیابی کے ساتھ گرینڈ نعت مقابلہ، کشمیر چیپٹر 1 کے جنرل راؤنڈ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ‘اسٹار پبلک اسکول، واٹرہیل، بڈگام’ میں کیا۔ اس تقریب میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 43 باصلاحیت شرکاء نے شرکت کی، جنہوں نے نعت خوانی کی لازوال روایت میں اپنی عقیدت اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔

یہ پروگرام ‘ہیلپ کلاسز، بڈگام اور لحلاب جیولرز، سورسیار’ کے اسپانسر کردہ ہے، جبکہ ججز اور اسٹار پبلک اسکول کے عملے کی قیمتی معاونت نے اس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔

اپنے خطاب میں، IFF کے CEO محترم جنید الاسلام نے نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور نعت خوانی کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر IFF کے مخلص رضاکاروں کی انتھک محنت کو بھی سراہا گیا، جن میں ریاض احمد حاجم، شاہین احمد پلا، اشفاق ملک، سید ارتضی بیہقی، اور عنان ایوب شامل تھے، جن کی غیر متزلزل وابستگی نے اس پروگرام کی شاندار کامیابی میں کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں