فیسٹیول میں 78 ملکی و غیر ملکی فلموں کی کی گئی نمائش
سرینگر/ 23 نومبر/ شافیہ گلفام/
4 روزہ جموں فلم فیسٹیول ‘JFF’ اور دی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف سرینگر ‘TIFFS’ کا مشترکہ ایڈیشن سرینگر کے ٹائیگورہال میں اختتام پذیر ہوا۔فیسٹیول میں 29 ملکوں کی مختلف زبانوں میں تیار کی گئی78 فلموں کی نمائش کی گئی۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب پر لال چوک حلقہ اتتخاب کے اسمبلی ممبر شیخ احسان احمد پردیسی اور حلقہ انتخاب پٹن کے ممبر اسمبلی ریاض احمد بیدار خاص مہمان تھے۔فلم فیسٹیول کا یہ مشترکہ ایڈیشن ممتاز تھیٹر ہدایت کار اور اداکار مرحوم مشتاق کاک کے نام وقف کیا گیا تھا۔فیسٹیول میں 29 ملکوں سے مختلف زبانوں میں تیار کی گئی 78 فلموں جن میں مختصر،دستاویزی اور فیچر فلمیں شامل ہیں کی نمائش کی گئی۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب پر ممبر اسمبلی احسان پردیسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس نوعیت کا 4 روزہ جموں فلم فیسٹیول اور سرینگر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا مشترکہ طور انعقاد کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے جس کے لئے میں وومید رنگ منچ اور فیسٹیول ڈائریکٹر روہت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں اس طرح کے فلم فیسٹیول منعقد کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ یہاں کے نوجوان کو اپنا ٹائلنٹ دکھانے کا موقع مئیسر ہو جس سے ہماری نوجوان نسل غلط کاموں کے بجائے اپنے ہنر سے جموں و کشمیر اور ملک کے ساتھ ساتھ اپنا نام روشن کریں۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں فلم شائقین اور مقامی فنکاروں کے علاوہ عام لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔اختتامی تقریب پر کئی فلم سازوں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
