ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر پلوامہ کی جانب سے IAS اور KAS طلبہ کے لیے کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد 0

ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر پلوامہ کی جانب سے IAS اور KAS طلبہ کے لیے کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد

ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا کی بطور مہمان خصوصی شرکت

پلوامہ/تنہا ایاز/

ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر پلوامہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے اشتراک سے IAS (آئی اے ایس) اور KAS (کے اے ایس) خواہشمند طلبہ کے لیے ایک روزہ کیرئیر کونسلنگ سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کیرئیر کونسلنگ پروگرام میں طلباء کی ایک اچھی خاصی تعداد شامل رہی۔ تفصیلات کے مطابق آئی اے ایس اور کے اے ایس امتحان کی تیاری کیسے کریںِ، کے موضوع پر ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ پی آر پلوامہ نے کیریئر کونسلنگ اینڈ گائیڈنس سیل گورنمنٹ ڈگری کالج کے باہمی اشتراک سے کالج کے آدیٹوریم ہال میں ایک روزہ کیریئر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا نے کی۔ اس موقع پر اے سی ڈی پلوامہ ڈاکٹر پیرزادہ فرحت ،پرنسپل جی ڈی سی پلوامہ اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پلوامہ وجیزا جی کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجود تھی۔تقریب کے اغاز میں انفارمیشن آفیسر نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔تقریب کی پہلی نشست میں کے اے ایس پاس کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی
گئی تقریب کے دوران مقررین نے KAS امتحان پاس کرنے سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے اور سول سروسز امتحان سے متعلق تیایوں کے بارے میں طلباء کو جانکاری دی۔ پروگرام میں مدعو کیے گئے کئی افراد جنہوں نے KAS امتحان پاس کیا ہے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کے ساتھ اپنے تجربات بیان کئے ۔ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نیتا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ایس ایس پی نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ سول سروسز کے امتحانات میں کوالیفائی کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو اہم مشوروں سے نوازا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں