ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

الٰہ دین کے چراغ نے پھر سے کیا لوگوںکو مالا مال

   954 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

ڈاکٹر نے 70 لاکھ روپے کے عوض الٰہ دین کا چراغ خریدلیا
سرینگر/02نومبر// بھارت میں پولیس نے ایک انوکھا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک ڈاکٹر کو جن نکلنے کے دعوے پر 70 لاکھ کے عوض ‘الہ دین’ کا چراغ فروخت کیا تھا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ریاست اترپردیش کے سادہ لوح ڈاکٹر نے پولیس کو درج کرائی گئی درخواست میں کہا کہ ملزمان نے جادوئی طاقت رکھنے والا الہٰ دین کا چراغ فروخت کیا اور اسے رگڑنے سے مبینہ طور پر ‘جن’ بھی نظر آیا۔ لیکن گھر لانے پر اسے رگڑا تو کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔لوک کہانیوں میں یہ روایت عام ہے کہ ‘الہٰ دین’ کا چراغ رگڑنے سے ایک جن برآمد ہوتا ہے جو مالک کی ہر خواہش پوری کرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پولیس اہلکار امیت رائے کا کہنا ہے کہ نوسربازوں نے ڈاکٹر لئیق سے 93 ہزار ڈالر جو 70 لاکھ بھارتی روپوں کے برابر بنتے ہیں اینٹھ لیے۔اْن کا کہنا تھا کہ دو ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا جب کہ اس گروہ میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کے پاس درج کرائی گئی رپورٹ میں لئیق خان کا کہنا ہے کہ “ان دو افراد میں سے ایک شخص جادوگر بن کر سامنے آیا۔ جس نے چراغ سے جن نکالا۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ جب اس نے جن کو چھونے اور چراغ کو گھر لے جانے سے متعق پوچھا تو ان دو افراد کی طرف سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا کہ ایسا کرنے سے اسے نقصان ہو سکتا ہے۔آخر کار ملزمان یہ چراغ لئیق خان کو یہ کہہ کر فروخت کرنے میں کامیاب ہو گئے کہ اس چراغ سے اسے اچھی صحت، دولت اور اچھی قسمت ملے گی۔لئیق خان کا کہنا تھا کہ انہیں بعدازاں احساس ہوا کہ چراغ رگڑنے سے نکلنے والا جن درحقیقت ان دو افراد میں سے ایک شخص تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی سادہ لوح افراد کو دھوکہ دے کر رقوم حاصل کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.