کشمیری فوک کلا کے ماہر گلزار احمد بٹ اُستادبسم اللہ خان ایوارڈ سے سرفراز وزارتِ ثقافت حکومتِ ہند اور سنگیت ناٹک اکیڈیمی نے کیا تقریب کا انعقاد سرینگر :۲۲؍ نومبر۲۰۲۴ء وادی کے معروف کشمیری فوک کلا کے ماہر اور آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزار احمد بٹ کو نئی دلی میں منعقد ایک پُروقار تقریب میں سالانہ بسم اللہ خان ایوارڈ 2022-23 سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ اِنہیں وزارتِ ثقافت حکومتِ ہند اور سنگیت ناٹک اکیڈیمی نئی دلی کی جانب سے دیا گیا۔ یہ ایوارڈ مُلک کی گیارہ ریاستوں کی اُن معروف شخصیات کو دیا گیا جنہوں نے روایتی تمدن اور ثقافت میں اپنی بہترین خدمات انجام دی اور اُن شخصیات میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے گلزار احمد بٹ بھی شامل ہیں۔ گلزار احمد بٹ گذشتہ کئی برسوں سے کشمیری فوک ، ثقافت اور تمدن کے میدان میں بہترین خدمات انجام دیتے آرہے ہیں جس کے صلے میںگلزار احمد بٹ کو نئی دلی میں ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں وادی سے تعلق رکھنے والی کئی معروف تھیٹر انجمنوں اور شخصیات نے اُنہیں مُبارک باد پیش کی 0

کشمیری فوک کلا کے ماہر گلزار احمد بٹ اُستادبسم اللہ خان ایوارڈ سے سرفراز

وزارتِ ثقافت حکومتِ ہند اور سنگیت ناٹک اکیڈیمی نے کیا تقریب کا انعقاد

سرینگر :۲۲؍ نومبر۲۰۲۴ء
وادی کے معروف کشمیری فوک کلا کے ماہر اور آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزار احمد بٹ کو نئی دلی میں منعقد ایک پُروقار تقریب میں سالانہ بسم اللہ خان ایوارڈ 2022-23 سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ اِنہیں وزارتِ ثقافت حکومتِ ہند اور سنگیت ناٹک اکیڈیمی نئی دلی کی جانب سے دیا گیا۔ یہ ایوارڈ مُلک کی گیارہ ریاستوں کی اُن معروف شخصیات کو دیا گیا جنہوں نے روایتی تمدن اور ثقافت میں اپنی بہترین خدمات انجام دی اور اُن شخصیات میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے گلزار احمد بٹ بھی شامل ہیں۔ گلزار احمد بٹ گذشتہ کئی برسوں سے کشمیری فوک ، ثقافت اور تمدن کے میدان میں بہترین خدمات انجام دیتے آرہے ہیں جس کے صلے میںگلزار احمد بٹ کو نئی دلی میں ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں وادی سے تعلق رکھنے والی کئی معروف تھیٹر انجمنوں اور شخصیات نے اُنہیں مُبارک باد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں