پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صدارات میں پلوامہ میں میٹنگ منعقد 0

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صدارات میں پلوامہ میں میٹنگ منعقد

پلوامہ/ تنہا ایاز/ جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پلوامہ میں میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی سربراہی میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی سینر لیڈران نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران جہاں پارٹی کے کئی معاملات اور دیگر امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں حالیہ اسمبلی اجلاس کے دوران پی ڈی پی کے تین اسمبلی ارکان کے رول کو کافی سراہا گیا۔ نمائندے کے مطابق اجلاس کے دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور پارٹی کے دیگر لیڈران نے پہلے اسمبلی اجلاس میں عوامی جذبات کو مؤثر طریقے سے بیان کرنے اور پارٹی کے منشور کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے تین ایم ایل ایز کے کردار کی ستائش کی۔ اجلاس میں پارٹی کے ایجنڈے کو مضبوط بنانے اور عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں