لوگوں نے پانی، بجلی ،سڑک و دیگر معاملات ممبر اسمبلی کے نوٹس میں لائے
پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفد نے ممبر اسمبلی پلوامہ سے ملاقات کی اور اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کیے۔تفصیلات کے مطابق ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ سے آج تیسرے روز بھی ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی۔دور دراز علاقوں کے لوگوں نے ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔اس دوران کئی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے پانی، بجلی ،سڑک و دیگر معاملات کے بارے میں اپنی شکایات ممبر اسمبلی پلوامہ کی نوٹس میں لائیں جن میں کئی ایک معاملات کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے عوامی مسائل غور سے سنے اور ان کو حل کرانے کیبھی یقین ہانی کرائی ۔ادھر ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد اور پلوامہ کے نامور شاعر، ادیب اور قلمکار عبدالرحمن فدا کے علاوہ دیگر کئی شاعروں اور ادیبوں نے ایم ایل اے پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ پلوامہ ٹاون میں ایک کلچرل ہال تعمیر کیا جائے۔اس حوالے سے شعراء کا ایک وفد بہت جلد ممبر اسمبلی سے ملاقی بھی ہو رہا ہے ۔