ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے/ حکیم اعجاز 0

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے/ حکیم اعجاز

والدین کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں /مصدق ریاض

پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/

وادی کشمیر میں ٹریفک حادثات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف دہشت کی لہر دوڑ گئی ہیں .ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے زمینی سطع پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میں آئے روز بڑھتے ٹریفک حادثات پر سماج کے مختلف طبقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ قیمتی انسانی جانو کی حفاظت کو ممکن بنایا جاسکے ۔نیشنل یوتھ پیس فاؤنڈیشن کے چیرمین مصدق ریاض نے کہا کہ سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے لوگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں میں بچوں کو ٹریفک سیفٹی اور ٹریفک رولز کی جانکاری فراہم کی جانی چاہئے ۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے سماجی کارکن مصدق ریاض نے بتایا کہ وادی کے اطراف و اکناف میں کم عمر بچوں کی جانب سے گاڈی اور موٹر سائیکل چلانے کا رجحان بڑھتا چلا جارہا ہے جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔ ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن مصدق ریاض نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔اس دوران سرینگر کے نامور سماجی کارکن حکیم اعجاز نے وادی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے سرکار کی طرف سے زمینی سطح پر سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ٹریفک حادثات میں روز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں تلف ہورہی ہیں.سماجی کارکن مزید بتایا کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے گاڑیاں چلاتے ہیں جس کے وجہ سے حادثات پیش اتے ہیں اور وہ والدین بھی بڑے مجرم ہیں جو اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دیتے ہیں۔سرینگر کے نامور سماجی کارکن حکیم اعجاز نے ڈرائیورں پر زور دیا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استمال نہ کریں اور تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلانے سے پرہیز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں