شوپیان/16نومبر/ندائے کشمیر/تنہا ایاز//
ضلع شوپیان کے ایک نامور شاعرعبدالاحد خوشرو کی ساتویںبرسی پر ادبی تقریب منعقد ہوئی جس میں سرکردہ شاعروں ،ادبیوں اور قلم کاروں نے شرکت کر کے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شوپیان کے معروف شاعر مرحوم عبدل احد خوشرو کی ساتویں برسی پر نو و ادبی کاروان پلوامہ کی جانب سے باباپورہ زینہ پورہ شوپیان میں ادبی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے صدر شمس سلیم نے کی اوریوسف جہانگیر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تقریب میں موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مولوی محمد عبد اللہ کو حاصل ہوئی جبکہ سکندر ارشاد نے نعت رسول مقبول پیش کیا۔ تقریب کی پہلی نشست میں جاوید قلمی اور اشرف راوی نے شاعر عبدل احد خوشرو کی زندگی اور شاعری پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ایک دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام ہوا جس دوران مرحوم کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔ شعراء نے مرحوم عبدل احد خوشرو کی ادبی خدمات کو یاد کر کے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقری ب کی دوسری نشست میں ایک محفل منعقد ہوا جس میں عبدالغنی مستان ، جاوید قلمی ، جنید طلحہ، یوسف دلدار، شاکر فاروق، یوسف جہانگیر، سکندر ارشاد، بلال قاصر ، شمس سلیم، اور اشرف راوی نے اپنا کلام پیش کیا تقریب کے آخر پر نامور شاعر مرحوم خوشرو کے فرزند عرفان خوشرو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔