وادی کشمیر کے ممتاز صحافی اور سرینگر ٹائمز کے بانی صوفی غلام محمد کی 15 ویں برسی 0

وادی کشمیر کے ممتاز صحافی اور سرینگر ٹائمز کے بانی صوفی غلام محمد کی 15 ویں برسی

سماج کے مختلف طبقوں نے مرحوم کی ادبی اور صحافتی خدمات کو یاد کرکے شاندار خراج پیش کیا

پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
وادی کشمیر کے ممتاز صحافی اور روزنامہ سرینگر ٹائمز کے بانی مرحوم صوفی غلام محمد کی 15 ویں برسی پر سماج کے مختلف طبقوں نے یاد کرکے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر ٹائمز کے بانی مرحوم صوفی غلام محمد کی 15 ویں برسی16نومبر کو منائی جارہی ہے۔سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے مرحوم کو شاندار خراج پیش کیا۔ ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین فراز نے مرحوم کو صحافت کا ستارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنے قلم سے کشمیری قوم کی بے لوث خدمت کی ہے جس کے لئے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔سرینگر ٹائمز کے بانی کی 15 ویں برسی پر وادی کی کئی ادبی تنظیموں جن میں ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ،غازی کلچرل فورم پلوامہ اور اے آر آزاد میموریل فاؤنڈیشن کوئل سمیت صحافتی حلقوں نے مرحوم کی صحافتی اور ادبی خدمات کو یاد کر کے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران جموں و کشمیر سیول سوسائٹی فورم کے سرپرست اعلی فیاض اندرابی نے سرینگر ٹائمز کے بانی کو 15 ویں برسی پر مرحوم کی خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنے قلم کے ذریعے جس قدر خدمت کی ہے اسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے وادی کے نامور صحافی صوفی غلام محمد کو انکی برسی پر شاندار خراج پیش کیا۔ اپنے ایک تحریری پیغام میں دلشاد نے کہا کہ مرحوم نے جس قدر کشمیری زبان،کلچر، ثقافت اور اردو زبان کی خدمت کی ہے اسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔وادی کے نامور ادیب اور قلمکار عبدالرحمن فدا نے مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مرحوم کی ادبی اور صحافتی خدمات کو یاد کیا۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ غازی خورشید نے سرینگر ٹائمز کے بانی مرحوم صوفی غلام محمد کو 15 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو یاد کرکے شاندار خراج پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں