کشمیر مراکز ادب و ثقافت چرارشریف نے ہولی ہوم اسکول کے اشتراک سے ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا 0

کشمیر مراکز ادب و ثقافت چرارشریف نے ہولی ہوم اسکول کے اشتراک سے ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا

غلام نبی ادفر کے کتاب کشمیر کی کہانی چنار کی زبانی کی رسم رونمائی انجام دی گئی

شاہین امین
بڈگام//کشمیر مراکز ادب و ثقافت چرارشریف نے ہولی ہوم اسکول کے اشتراک سے ایک ادبی تقریب منعقد کی گئی جس میں شیخ العالم شناس محقق اور ادیب و شاعر محترم غلام نبی ادفر کی تصنیف کشمیر کی کہانی چنار کی زبانی کی رسم رونمائی ہوئی۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق چرارشریف میں جمعہ رات کے روز کشمیر مراکز ادب و ثقافت چرارشریف نے ہولی ہوم اسکول کے اشتراک سے ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں شیخ العالم شناس محقق اور ادیب و شاعر محترم غلام نبی ادفر کی تصنیف کشمیر کی کہانی چنار کی زبانی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ تقریب کی صدارت ادبی مرکز کمراز کے صدر محترم محمد امین بٹ صاحب نے کی ، مہمان خصوصی کے لوازمات محترم عبدل مہجور صاحب اور مہمان ذی وقار کے فرائض محترم ایڈوکیٹ عبدل رشید ہانجورہ صاحب نے انجام پائے۔تقریب میں کتاب پر محترم علی احسن اور محترم عنایت گل نے تبصرہ کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیری ادب کو فروغ دینے میں محترم غلام نبی ادفر کا اہم رول رہا ہے۔ اور ہمیں اپنے اسلافوں کی تعلیمات سے نئی نسل کو آراستہ کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی صوفی روایات اور تعلیمات سے مالا مال ہو سکے۔ تقریب میں محترم حاجی میر علی شعیدہ صاحب خاص مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے ان کے علاوہ صوفی شاعر ، ادیب، استادزہ، طالب علموں اور ذی شعور لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں ادیبوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی اور ادیب و شاعر محترم غلام نبی ادفر کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں