سرینگر/11نومبر//منصف ٹی وی حیدر آ باد کی جانب سے قوت بینائی سے محروم کھلاڑیوں کےلئے کرکٹ میچ کا انعقاد گیا جس کا افتتاح ایم ایل اے لالچوک احسان پردیسی نے کیا ۔ اس موقعے پر ایم ایل اے لالچوک احسان پردیسی نے بتایا کہ اس تقریب نے ثابت کردیا کہ معذوری کسی بھی انسان کی صلاحیتوں کو روک نہیں سکتی۔یہ مقابلہ جسمانی طور پر معذور افراد کیلئے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا ایک شاندار مواقعہ ہے ۔انہوںنے بتایا کہ اس کے ذریعے نہ صرف قوت بصیرت سے محروم کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں اپنی جگہ بنانے کا موقع ملا بلکہ معاشرتی سطح پر بھی ایک مضبوط پیغام گیا کہ معزوری کے باوجود ہر فرد میں خاص صلاحیتیں چھپی ہوتی ہیں جنہیں صرف مواقع کی ضرورت ہوتی ہے۔دریں اثناءاس اپنی نوعیت کے کرکٹ میچ میں دو ٹیموں ”رائزنگ سٹارس اور ایس بی ٹائٹنز “ کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ اس موقعے پر کھیل شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ قوت بینائی سے محروم کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کھیل شائقین کے دل موہ لئے ۔اور حاضرین سے داد تحسین حاصل کی ۔ کرکٹ میچ کی اختتامی تقریب پر دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اور ٹیموں کو نقدی رقم سے بھی نوازا گیا ۔ کھلاڑیوں میں ایس ایس پی سٹی ٹریفک سید مظفر شاہ نے انعامات تقسیم کئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے جذبے اور حوصلے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام میں اگر انسان ہمت سے کام لے تو کامیابی ضرور ملتی ہے ۔ اس موقعے پر منصف ٹی وی کے نامہ نگاروں جن میں دین عمران,عادل مشتاق,غذالا نسار,کوثر احمد اور ذبیر احمد کے علاوہ منصف کے بیروچیف برائے کشمیر محمد عمران نے بتایا کہ یہ جموں کشمیر بلاینڈ ولفیر ٹرسٹ کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ہم یہاں پر اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد کرے اور بالآخر منصف ٹی وی کے سنٹرل زعماؤں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی جس کے بعد آج یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ سماج میں اس طرح کے طلبہ کےلئے کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کرنا نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہے بلکہ سماج میں ان کی اہمیت کو بھی اُجاگر کرتا ہے ۔ 0

منصف ٹی وی حیدر آباد کی جانب سے سرینگر میں قوت بینائی سے محروم کھلاڑیوں کےلئے کرکٹ میچ کا انعقا د

ایم ایل اے لالچوک نے افتتاح کیا ، حوصلے اگر بلند ہوں تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا۔ احسان پردیسی

سرینگر/11نومبر/ندائے کشمیر/

منصف ٹی وی حیدر آ باد کی جانب سے قوت بینائی سے محروم کھلاڑیوں کےلئے کرکٹ میچ کا انعقاد گیا جس کا افتتاح ایم ایل اے لالچوک احسان پردیسی نے کیا ۔ اس موقعے پر ایم ایل اے لالچوک احسان پردیسی نے بتایا کہ اس تقریب نے ثابت کردیا کہ معذوری کسی بھی انسان کی صلاحیتوں کو روک نہیں سکتی۔یہ مقابلہ جسمانی طور پر معذور افراد کیلئے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا ایک شاندار مواقعہ ہے ۔انہوںنے بتایا کہ اس کے ذریعے نہ صرف قوت بصیرت سے محروم کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں اپنی جگہ بنانے کا موقع ملا بلکہ معاشرتی سطح پر بھی ایک مضبوط پیغام گیا کہ معزوری کے باوجود ہر فرد میں خاص صلاحیتیں چھپی ہوتی ہیں جنہیں صرف مواقع کی ضرورت ہوتی ہے۔دریں اثناءاس اپنی نوعیت کے کرکٹ میچ میں دو ٹیموں ”رائزنگ سٹارس اور ایس بی ٹائٹنز “ کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ اس موقعے پر کھیل شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ قوت بینائی سے محروم کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کھیل شائقین کے دل موہ لئے ۔اور حاضرین سے داد تحسین حاصل کی ۔ کرکٹ میچ کی اختتامی تقریب پر دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اور ٹیموں کو نقدی رقم سے بھی نوازا گیا ۔ کھلاڑیوں میں ایس ایس پی سٹی ٹریفک سید مظفر شاہ نے انعامات تقسیم کئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے جذبے اور حوصلے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام میں اگر انسان ہمت سے کام لے تو کامیابی ضرور ملتی ہے ۔ اس موقعے پر منصف ٹی وی کے نامہ نگاروں جن میں دین عمران,عادل مشتاق,غذالا نسار,کوثر احمد اور ذبیر احمد کے علاوہ منصف کے بیروچیف برائے کشمیر محمد عمران نے بتایا کہ یہ جموں کشمیر بلاینڈ ولفیر ٹرسٹ کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ہم یہاں پر اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد کرے اور بالآخر منصف ٹی وی کے سنٹرل زعماؤں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی جس کے بعد آج یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ سماج میں اس طرح کے طلبہ کےلئے کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کرنا نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہے بلکہ سماج میں ان کی اہمیت کو بھی اُجاگر کرتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں