تقریب میں محمد منور پروانہ کی دو تصانیف کی رسمِ رونمائی
بانڈی پورہ/ 11 نومبر/ شافیہ گلفام/
مجلس شعبان نامی ادبی انجمن کے اہتمام سے کھیو ہوم بانڈی پورہ میں ایک شاندار ادبی تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب دونشستو مشتمل تھی۔ پہلی نشست میں معروف شاعر محمد منور پروانہ کی لکھی گئی دو کتابوں ‘کنزلمرجان’ اور’لالس کتہ یے یم چھم لعل’ کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔اس موقع پر محمد منور پروانہ کو خلعت کھیو ہوم سے نوازا گیا۔دوسری نشست میں پروفیسر اسماعیل آشنا اور شہباز ہاکباری کی صدارت میں مشاعرے کا اہتمام ہوا جس میں وادی کے کئی معروف شعراء نے شرکت کی۔ایوان صدارت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ محمد اشرف، سابقہ چیف ایجوکیشن آفیسر غلام محمد لون اور پروفیسر محمد شفیع میر موجود رہے۔مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں اندر کلچرل فورم اندر کوٹ سمبل کے صدر سلیم یوسف، غلام محمد شیخ، غلام رسول اجسی،محمد اکبر مسکین،دلشاد مصطفیٰ محمد شفیع شمسی، ڈاکٹر بشارت فاکر، محمد اشرف بٹ، عبدالعزیز، اقبالالرحمٰن اور عبدالرشید رشید قابل ذکر ہیں۔ تقریب میں محکمہ انفارمیشن کے ذمہ داروں، صدر اوقاف گنڈ قیصر غلام محی الدین خان، سیکریٹری اوقاف حاجی محمد افضل وانی مفتی منظور، نظیر احمد شیخ، عبدالرشید بابا،نیوز 18 اور مقامی لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔