اسکول ڈویژنل سیپک ٹکرا مقابلے میں پانگل ہایی اسکول اور جونیئر کالیج کی شاندار کامیابی 0

اسکول ڈویژنل سیپک ٹکرا مقابلے میں پانگل ہایی اسکول اور جونیئر کالیج کی شاندار کامیابی

شولاپور/آفرین شیخ/

شولاپور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر آفس اور سیپک ٹکرا ایسوسی ایشن کی جانب سے حال ہی میں منگل ویدھا نیو انگلش اسکول کے گراؤنڈ پر انٹر اسکول پونے ڈویژنل سیپک ٹکرا مقابلے منعقد ہوئے۔ ان میں ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کاليج کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جس میں انڈر 14 لڑکے، انڈر 14 لڑکیاں، انڈر 17 لڑکے، انڈر 19 لڑکوں کے کُل چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ انڈر 14 کا فائنل سولاپور سٹی بمقابلہ سولاپور رورل کے درمیان تھا جہاں پانگل ہایی اسکول نے 2-0 کے اسکور کیساتھ رنر اپ پوزیشن پر اکتفا کیا۔ اس کے علاوہ انڈر 17 بوائز گروپ کے فائنل میچ پونے سٹی بمقابلہ سولاپور سٹی کے بیچ مقابلے میں پانگل ہایی اسکول نے 2-1 کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ پانگل جونیئر کالج کو انڈر 19 لڑکوں کے زمرے میں تیسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔انڈر 14 بوائز ٹیم میں کوتکنڈے باسط، منشی معاذ، پٹیل محمد مظفر، عطار محمد یوسف، موہولکر عبدالرزاق، دلال کامران، ہنورے ابو زید، پٹیل مزمل، صدیقی محمد مجتبیٰ، شیخ عاقب ي کھلاڑی شامل تھے۔ اس کے علاوہ، باغوان آیان، باغوان محمد سفیان، پٹیل عبداللہ، حوالدار اسد اللہ، قریشی امیر خسرو یہ طالب علم انڈر 19 بوائز ٹیم میں شامل تھے۔پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، نکہت نلّا مندو، محمد علی شیخ، اشتیاق تا رانايئک، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین وغیرہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ مذکورہ کھلاڑییوں کو الطاف صدیقی، نوید منشی اور اقبال دلال سر کی رہنمائی حاصل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں