لوک وراثت کے موضوع پر ٹائیگورہال میں تقریب 0

لوک وراثت کے موضوع پر ٹائیگورہال میں تقریب

کلچرل اکیڈمی، NZCC اور آل کشمیر فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے کیا تھا تقریب کا اہتمام

سرینگر/ 8 نومبر/ شافیہ گلفام/

نارتھ زون کلچرل سینٹر ‘NZCC’جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز، آل کشمیر فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن اور نیشنل بھانڈ تھیٹر کے باہمی اشتراک سے ٹائیگورہال سرینگر میں Lok Virasat کے موضوع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا افتتاح کلچرل اکیڈمی کی سیکریٹری ہرویندر کور نے روایتی اسبند جلا کر کیا۔تقریب میں وادی کے کئی تھیٹر گروپوں سے وابستہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب کے دوران بھانڈ تھیٹر اور ذرائع ابلاغ کے موضوع پر بھی ایک مباحثہ ہوا جس میں ڈاکٹر سید افتخار احمد، ڈاکٹر شبنم رفیق، محمد اقبال لون اور ڈاکٹر روف عادل نے حصہ لیا۔دوران تقریب معروف گلوکار وحید جیلانی اور عاقب اسد نے لوک موسیقی پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر ذرائع ابلاغ سے وابستہ کئی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا جن میں دوردرشن کیندر سرینگر کے رپوٹر ارشد نوشہری بھی شامل ہیں۔انہیں یہ اعزاز ثقافتی اور تمدنی پروگراموں کی عکس بندی کرنے اور ان پروگراموں کو عام لوگوں تک پہنچانے میں پیش پیش رہنے کے لئے عطا کیا گیا۔تقریب میں کئی معروف تھیٹر شخصیات جن میں بشیر بھوانی، نثار نسیم، شفیق قریشی اور منظور احمد میر کے علاوہ تھیٹر شائقین کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں